Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » بین الاقوامی » سعودی عرب میں بین الاقوامی مشاعرہ
سعودی عرب میں بین الاقوامی مشاعرہ

سعودی عرب میں بین الاقوامی مشاعرہ

انڈین سوشیل فورم کی جانب سے ایک بین الاقوامی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ہندوستان اور سعودی عرب کے10 شاعروں نے شرکت کی۔ ان میں راحت اندوری‘اقبال اشعر ہندوستان سے الطاف شہریار‘آصف بارہ بنکی جدہ ‘سے شیراز مہدی ‘ضیاء الرحمن اور سلیم حسرت الخبر اور دمام سے باقر نقوی‘سجاد سید اور خالد صدیقی‘الجبیل سے شریک ہوئے۔ ضیاء الرحمن نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ہندوستانی سفارتخانہ میں سکینڈ سکریٹری حفیظ الرحمن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس مشاعرے میں عبد السلام‘الخبر پولیس کے ڈپٹی سربراہ اور دوسروں نے شرکت کی۔ انڈین سوشیل فورم کے صدر مسرور شاہ نے فورم کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں اس تنظیم کا قیام 2009 میں عمل میں لایا گیا تھا۔اس کو اب13 ریاستوں تک وسعت دی گئی ۔سعودی عرب میں بھی اس کی شاخیں قائم ہیں۔

Comments

comments