Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » بین الاقوامی » سفیر ہند کی وزیر محنت سے ملاقات
سفیر ہند کی وزیر محنت سے ملاقات

سفیر ہند کی وزیر محنت سے ملاقات

سفیر ہند احمد جاوید نے سعودی عرب کے وزیر محنت ناصر الغانی سے ملاقات کی سعودی عرب میں ہندوستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔وزیر محنت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ہندوستانی سفیر سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ احمد جاوید نے عام زمرے کے ملازمین اور مزدوروں سے متعلق مسائل سے وزیر محنت کو واقف کروایا۔ گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ریاض کے موقع پر لیبر معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔سفیر ہند نے اس معاہدے کے نکات سے نئے وزیر محنت کو واقف کروایا۔ہندوستانی سفارتخانہ کے فرسٹ سکریٹری(کمیونٹی ویلیفر) انیل نوتہال نے بتایا کہ ملاقات کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی مفادات کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر ہند نے وزیر محنت سے خواہش کی کہ وہ ہندوستانی ورکرس کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے ادا شدنی بقایا جات کی جلد ادائیگی میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔سعودی اوگر‘ سعد گروپ اور سعودی بن لادن گروپ نے کئی ہندوستانی اور دیگر ممالک کے ورکرس کو ملازمتوں سے نکال دیا ان کی تین مہینوں کی تنخواہیں ادا شدنی ہیں۔ جاوید احمد نے سعودی عرب کے وزیر محنت سے خواہش کی کہ وہ گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کا م کرنیوالی ہندوستانی خواتین کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کریں جو خواتین اپنے مالکین کے ظلم و ستم سے تنگ آکر وطن واپس ہونا چاہتی ہیں ان کی بھی مدد کرنے کی بھی خواہش کی۔

Comments

comments