Wednesday , 17 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » قلب پر حملے علامتوں پر توجہ ضروری
قلب پر حملے علامتوں پر توجہ ضروری

قلب پر حملے علامتوں پر توجہ ضروری

برطانیہ میں حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق عارضہ قلب کی وجہ سے ہونیوالی ہر 6 اموات میں ایک معاملہ ایسا ہوتا ہے جس میں اسکی علامتوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے تحقیق کنندوں نے2006سے2010کے دوران عارضہ قلب لاحق ہونے سے لیکر اس مریض کے ہاسپٹل میں شریک ہونے اور اس سے ہونیوالی اموات کا تفصیلی مطالعہ کیا تھا امپریل کالج آف لندن کی ٹیم کو پتہ چلا ہے کہ عارضہ قلب سے جو اموات ہوئی ہیں اس میں16فیصد ایسے تھے جو قلب پر حملہ کے بعد ہاسپٹل میں شریک ہوئے اور28دن بعد ان کی موت ہوگئی۔ ان کو سینے میں درد کی شکایت بہت پہلے سے تھی لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ نہ تو اس کی کوئی جانچ کروائی اور نہ ہی ڈاکٹروں سے کوئی مشورہ کیا۔دی برٹش ہارٹ فاونڈیشن نے اس رپورٹ پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے کالج کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے یہ رپورٹ حال ہی میں ایک انگریزی رسالہ لینس سیٹ میں شائع ہوئی ہے اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہر سال عارضہ قلب کی وجہ سے ایک لاکھ35ہزار افراد کی موت ہوتی ہے۔ اس رپورٹ میں اس بات کا مکمل جایزہ لیا گیا کہ ہاسپٹل میں شریک کروائے گئے شخص کو قلب کی بیماری کیلئے شریک کرایا گیا یا کسی اور وجہ سے وہ ہاسپٹل آیا تھا اور اس کو قلب کی بیماری کا پتہ چلا ؟ یا پھر اس کو پہلے کبھی قلب پر دورے کی کوئی علامت ہی ظاہر نہیں ہوئی تھی؟ریکارڈز سے پتہ چلا ہے کہ ان میں21ہزار ایسے مریض تھے جو دوسری بیماری کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک ہوئے لیکن تشخیص کے دوران پتہ چلا کہ ان کو قلب کی بیماری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مریض عارضہ قلب کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک ہوا ہے تو اسکا بہتر سے بہتر علاج ممکن ہے ‘ اگر دوسری بیماری کے علاج کے دوران اسکا پتہ چلتا ہے تو اس کا علاج اتنا بہتر نہیں کیا جاسکتا۔عارضہ قلب کی علامتوں کو پہلے سے محسوس کرنا ضروری ہے۔ سینے میں درد‘سینے میں دباؤ ‘سینے کے مرکزی حملے میں کھینچاہٹ کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیئے ۔

Comments

comments