Tuesday , 22 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » ٹیکنالوجی » اپنڈکس کا علاج دواؤں سے ممکن!
اپنڈکس کا علاج دواؤں سے ممکن!

اپنڈکس کا علاج دواؤں سے ممکن!

اپنڈکس کا آپریشن ایک عام بات ہے۔6سال کی عمر کے بچوں سے40سال کے افراد میں یہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بڑی آنت جہاں سے شروع ہوتی ہے وہاں ایک تھیلی نما حصہ ہوتا ہے جس کا جسم میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ تا ہم اگر اس حصے میں کوئی غذا یا شئے چلی جائے تو یہ سڑ جاتا ہے اور اس کو نکال کو پھینکنا لازمی ہوجاتا ہے۔اُٹھنے بیٹھنے‘ورزش کرنے میں بے قاعدگی‘کھانا کھاتے ہی کروٹ سوجانے سے یہ ہوسکتا ہے ۔ اس کی عام وجہ یہی ہے کہ اگر اس میں کوئی شئے پھنس جاتی ہے تب یہ سخت ہوجاتا ہے اور سوجن آجاتی ہے۔ اگر بروقت اس کو جسم سے نہ نکالا گیا تو یہ پھٹ سکتا ہے اور اس کا زہر جسم میں پھیل کر انسان کی جان لے سکتا ہے۔ برطانوی ماہرین نے 10سالہ طبی تحقیق کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اپنڈکس کا علاج اینٹی بائیو ٹکس کے ذریعہ بھی ممکن ہے اس کیلئے مریض کا آپریشن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ امراض اطفال کی امریکی تنظیم کے ایک تحقیقی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق اپنڈکس کا علاج آپریشن کے بغیر بھی اینٹی بائیو ٹکس سے ہوسکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف ساوتھ ایمپٹن میں کئے گئے اس مطالعہ میں گزشتہ 10 سال کے دوران اس بیماری کے بارے میں شائع مواد کا ازسرنو جائزہ لیا گیا۔اس مواد کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنڈکس اگر بڑا ہوجاتا ہے تو اس کو دواؤں کی مدد سے کم کیا جاسکتا ہے اور یہ آپریشن سے بچانے کا موثر طریقہ ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنڈکس کا دواؤں سے علاج کرنے کیلئے مزید ایک تفصیلی تحقیق کی ضرورت ہے تا کہ اس نکتہ کی مزید واضح طور پر تصدیق ہوسکے۔

Comments

comments