Wednesday , 12 December 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » واٹس اپ کی آٹھویں سالگرہ
واٹس اپ کی آٹھویں سالگرہ

واٹس اپ کی آٹھویں سالگرہ

اپنے من پسند پیامات‘تصاویر‘ویڈیوز کوشیئرز کرنے کیلئے دُنیا کی مقبول ترین سوشیل میڈیا اپلیکشن(ایپ) واٹس اپ کے8سال مکمل ہوچکے ہیں۔اپنی آٹھویں سالگرہ پر اس کمپنی نے ایک نیا فیچر ’’STATUS‘‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے۔اس کے ذریعہ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر‘ویڈیوز‘Gifامیجس‘ایموجیز‘ڈرائنگس یا اقوال زرین شیئر کرسکتے ہیں یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونس کیلئے بھی پیش کیا گیا ہے یہ تمام شیئرنگس جو آپ Status کے ذریعہ شیئر کرتے ہیں24گھنٹے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔ اس سے پہلے آپ انفرادی طور پر گروپ میں تصاویر بھیج سکتے تھے لیکن فیس بک یا انسٹا گرام کی طرح اس میں اپنے تمام دوستوں کو ایک ساتھ تصویر‘ ویڈیو ‘ ڈرائنگ وغیرہ بھیجنے کی سہولت نہیں تھی۔ اسٹیٹس کے ذریعہ آپ ایک تصویر‘ویڈیو ایسے تمام دوستوں کو بھیج سکتے ہیں جو آپ کے گروپس میں نہیں ہیں یا الگ الگ گروپ میں ہیں۔اس فیچر کے اضافہ سے واٹس اپ بھی اب دوسری سوشیل میڈیا سائٹس کے مقابلے پر آگیا ہے۔ ابھی تک یہ فیچر اسناپ چیٹ میں اسٹوریز کے نام سے جانا جاتا تھا۔واٹس اپ نے اس کی طرز پر اسٹیٹس متعارف کروایا ہے اگرچہ واٹس اپ کے صارفین کیلئے یہ سالگرہ کا تحفہ ہے لیکن اسناپ چیٹ نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کا انتباہ دیا ہے۔

Comments

comments