Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » ہائیٹس ‘تحفظ بھی فیشن بھی!!
ہائیٹس ‘تحفظ بھی فیشن بھی!!

ہائیٹس ‘تحفظ بھی فیشن بھی!!

گرمیوں کے دنوں میں صحت کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات کرنا ضروری ہوتا ہے ضروری کاموں کیلئے گھر کے باہر جانا ہی پڑتا ہے کئی افراد اس موسم میں سیر و تفریح کیلئے نکل پڑتے ہیں سورج کے مضر شعاعوں اور گرمی سے تحفظ کیلئے اس موسم میں ہمہ اقسام‘اسٹائل اور ماڈلس کے ہائیٹس پہنے جاتے ہیں۔
مرد‘خواتین اور بچوں کے ہائٹس خوبصورت بنائے جاتے ہیں اس موسم میں کپڑوں‘سیندھی کے پتوں کے ریشوں اور گھانس وغیرہ سے بھی Hats(ہائٹس) بنائے جاتے ہیں ان میں بیچ ہائٹس‘سمر ہائیٹس بہت ہی مقبول ہیں۔ لڑکیاں اور بچے منفرد لک والے ہائٹس پہنتے ہیں۔ خوبصورت‘صنف نازک اگر اسٹرا بیچ ہائٹ استعمال کرتی ہے تو اس کا حسن مزید دوبالا ہوجاتا ہے یہ ہائٹ خواتین میں ان ہے۔ یہ بیچ ہائٹ جہاں سورج کی شعاعوں اور اس کے مضر اثرات سے بچائے رکھتی ہے وہیں بیچ یا پول میں اس ہائٹ سے سکون وراحت بھی ملتی ہے۔یہ ہائٹ پہننے کے بعد آپ صرف خوبصورت ہی نہیں دکھائی دیں گی بلکہ یہ آپ کی صحت کا تحفظ بھی فراہم کرے گی۔ یہ فلکزیبل پیپر کی مدد سے بنائی جاتی ہے۔ اس ہائٹ کا گھیرا اتنا وسیع ہوتا ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں سے نہ صرف آپ کا چہرہ بلکہ گردن کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔اس سیزن میں بیکٹس ‘مش فلاور بولر‘ فلاپی اور دیگر ماڈلس کے ہائیٹس خواتین میں بہت ہی مقبول ہیں۔ان ہائیٹس کو پہن کر خواتین‘گھر کے باہر نکل پڑتی ہیں۔ فلاپی ہائٹ بڑی کیوٹ لگتی ہے۔ اس طرح بیکٹ ہائٹ بھی صنف نازک کے لک کو منفرد بنا دیتی ہیں۔جوٹ سے بنائی گئی ہائٹ بھی اس موسم میں خوب استعمال ہوتے ہیں ہائٹس کا استعمال نہ صرف گرمی کی شدت سے سر اور گردن کو بچائے رکھتا ہے بلکہ صحت کا بھی تحفظ کرتا ہے اس طرح ان ہائیٹس کے استعمال سے نہ صرف فیشن کی تکمیل ہوتی ہے بلکہ ان سے گرمی سے بچاؤ کے اقدامات بھی کئے جاسکتے ہیں۔

Comments

comments