Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » فیس بک کے ذریعہ رقم بھیجیں
فیس بک کے ذریعہ رقم بھیجیں

فیس بک کے ذریعہ رقم بھیجیں

دُنیا کی مقبول ترین اور تیزی سے پھیل رہی سوشیل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنے استعمال کنندہ کیلئے ایک انوکھی سہولت متعارف کروائی ہے۔ صارفین اس سہولت کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک رقم بھیج سکتے ہیں۔ فیس بک کے ذریعہ رقم کی منتقلی ایک نئی کمپنی ٹرانسفر وائز کی مدد سے ممکن بنائی جارہی ہے۔ اس کمپنی نے ایک چیاٹ بوٹ لانچ کیا ہے۔ جو میسنجر استعمال کرنیوالے فیس بک صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس کی مدد سے آپ نہ صرف رقم بھیج سکتے ہیں بلکہ منگوا بھی سکتے ہیں تجرباتی طور پر اس کا آغاز امریکہ ‘ کینیڈا‘آسٹریلیا ارو یورپی یونین میں کردیا گیا ہے۔ اس کو آہستہ آہستہ دوسرے ممالک میں وسعت دی جائیگی۔اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر آپ برطانیہ میں ہیں اور امریکہ میں کسی کو رقم بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ پاونڈ میں رقم درج کرتے ہی ظاہر ہوجائیگا کہ امریکہ میں کتنی رقم آپ کے دوست یا رشتہ دار کو ملنے والی ہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہوجائیگا کہ آپ کو کتنی رقم درج کرنا ہے جس سے کہ مطلوبہ شخص کو درست رقم مل سکے۔کرنسی کی شرحوں میں تبدیلی کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ٹرانسفر وائز کمپنی لندن میں ہے۔ ہر ماہ10لاکھ افراد اس کی مدد سے ایک ارب ڈالر کی رقم کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Comments

comments