Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » بزنس » انسٹا گرام کا نیا فیچر
انسٹا گرام کا نیا فیچر

انسٹا گرام کا نیا فیچر

تصاویر اور ویڈیوز شیئرز کرنے والے انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر جاری کیا ہے اس کی مدد سے انسٹا گرام استعمال کرنیوالے ایک ہی پوسٹ میں10تصاویر اور ویڈیوز ایک ساتھ شیئر کرسکتے ہیں اس موبائیل ایپ پر جتنی چاہے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر پہلے سے موجود ہے تا ہم ایک ہی مرتبہ میں ایک ساتھ10تصاویر اور ویڈیوز کی سہولت صرف اشتہاری کمپنیوں کو دی گئی تھی اب اس سہولت کو تمام صارفین کیلئے عام کردیا گیا ہے۔ انسٹا گرام کو اپ ڈیٹ کر کے آپ اس کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں یہ اپ ڈیٹ انسٹا گرام کے ورژن 10.9 کیلئے ہے آپ اپنی تصاویر کا ایک البم یا ویڈیوز کی سیریز بنا کر ان کو پیش کرسکتے ہیں یا دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔آپ تصاویر اور ویڈیوز کا انتخاب کر نے کے بعد ان کو ترتیب میں بھی لگا سکتے ہیں۔اس کیلئے آپ کو اپنے اسمارٹ فون اسکرین پر تصاویر کو دبا کر ان کو مطلوبہ مقام تک پہنچانا ہوگا۔ تصاویر کو ایڈٹ کرنے کی بھی سہولت ہے۔ اگر آپ تصویر کا کچھ حصہ کاٹ کر ڈالنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی سہولت دی گئی ہے۔انسٹا گرام پر یہ معلوم کرنے کیلئے کسی تصویر کے ساتھ اور بھی تصاویر ہیں یا نہیں پوسٹ کے نچلے حصہ میں دیکھنے پر نیلے نقطے دکھائی دیں گی جو ظاہر کریں گے کہ اس پوسٹ میں ایک سے زیادہ تصاویر یا ویڈیوز ہیں۔

Comments

comments