Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » مینس بیلٹس کا رحجان
مینس بیلٹس کا رحجان

مینس بیلٹس کا رحجان

یہ تو سبھی جانتے ہیں دُنیا بھر میں مرد حضرات‘پائنٹس پر بیلٹ ضرور استعمال کرتے ہیں۔ جینس اور دیگر شوٹنگس کے پائنٹوں پر اعلیٰ و معیاری بیلٹس پہننا یا استعمال کرنا اب فیشن کی علامت بن گیا ہے۔ دُنیا بھر میں مختلف برانڈس کے بیلٹس دستیاب ہیں۔بیلٹس کا استعمال لائف اسٹائل کا ایک حصہ بھی بن گیا ہے۔دُنیا بھر کے ہر ملک میں بیلٹس بنائے جاتے ہیں۔اپنی معاشی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان بیلٹوں کو خریدا جاتا ہے۔ ان دنوں فینسی اور ڈیکورٹیڈ بیلٹس کے استعمال کا فیشن ان ہے۔ مگر چند افراد عمدہ اور نفیس بیلٹس پسند کرتے ہیں اور ان ہی بیلٹس کو استعمال کرتے ہیں۔ شاندار‘ پائیدار اور نفیس بیلٹوں کا استعمال راعب جمانے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔ ایسے بیلٹس کی کمی نہیں ہے جو نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔ ان بیلٹوں کا استعمال عام اور سہولت کے مطابق کیا جانے لگا ہے۔ دُنیا کے مہنگے ترین بیلٹوں میں ویرساک کرسٹل3Dمیڈولہ بھی شامل ہے۔ اس بیلٹ کو دُنیا کا سب سے مہنگا بیلٹ کہا جاتا ہے۔ اس بیلٹ میں قیمتی نگینے جڑے رہتے ہیں اور اس کی تیاری میں صد فیصد اصلی چمڑا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بیلٹ لگانے سے پائنٹ اور شخصیت کاایک نیا لک اُبھر کر سامنے آئیگا۔رالف لارین ایلی گیٹر انجن بکل بیلٹ‘دُنیا کا دوسرا مہنگا ترین بیلٹ ہے۔ یہ ایک لگژری برانڈ ہے۔ اس بیلٹ کی تشہیر کی ضرورت نہیں ہے ہر کوئی اس کی پائیداری سے واقف ہے ۔ اس میں معیاری بکل ہوتا ہے اس بیلٹ کو پہننے کے بعد ایک نیا لک دکھائی دے گا۔ کرو کو ڈائل لیدر سے بنے بیلٹ بھی دُنیا بھر میں مقبول ہیں۔یہ ایک معیاری اور اسٹائلش بیلٹس ہیں۔ یہ مگرمچھ کی اصل کھال سے بنائے جاتے ہیں اس بیلٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک مخصوص دھات سے اس کی فینشنگ کی جاتی ہے۔ اس میں معیاری دھات کا بکل لگانے سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ بیلٹس کے استعمال سے نیا اسٹائل و لک دکھائی دیتا ہے۔

Comments

comments