Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » کھادی لان گرما کا تحفہ
کھادی لان گرما کا تحفہ

کھادی لان گرما کا تحفہ

موسم جب انگڑائی لیتا ہے تو طرز زندگی میں تبدیلی بھی آجاتی ہے۔ وارڈ روب سے ململ اور کاٹن کے ملبوسات باہر نکالے جاتے ہیں اور ان کی جگہ اونی ملبوسات اندر رکھے جاتے ہیں۔ہاں! اب گرما کا سیزن دستک دے چکا ہے۔اس سیزن میں کاٹن اور ململ کے ملبوسات پہننے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔ خواتین جو مختلف کام انجام دیتی رہتی ہیں اس موسم میں کاٹن کے ڈریس زیب تن کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔ کھادی کے لان کا فیشن پہلی بار آیا ہے۔ یہ فیشن خواتین اور لڑکیوں میں بہت زیادہ ہی مقبول ہوتے جارہا ہے۔2017کے گرما کا یہ منفرد فیشن رہیگا۔ہندو پاک میں کھادی لان کے ملبوسات کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ہر کوئی کھادی لان کے ڈریس اور ان کے کلرس پر فدا دکھائی دیتی ہے۔ یہ ڈریس اسلئے مقبول ہے کیونکہ یہ فیشن کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ ان کے پرنٹس‘لک‘کلرس اور اسٹائیلش کے سبب یہ ڈریس خواتین میں بہت حد تک مقبول ہیں۔یہ نہ صرف شاندار منفرد لک دیتے ہیں بلکہ یہ پائیدار بھی ہوتے ہیں ۔اس موسم میں کھادی کے ڈریس‘جلد کی صحت کیلئے انتہائی موزوں بتائے گئے ہیں۔مختلف فیشن ڈیزانرس‘کھادی لان کے ڈریسس کے وسیع رینج کو متعارف کراچکے ہیں۔یہ ڈریس نہ صرف مقبول بلکہ لکژری وفیشن ایبل پہناوے ہیں۔2016میں بھی ان ڈریسس کی دھوم تھی۔ہندو پاک میں لڑکیاں اور خواتین نارمل ڈریس کے طور پر انہیں زیب تن کرتی ہیں یہ ڈریس ایک شلوار یا چوڑی دار پاجامہ پر قمیض یا شرٹ پر مشتمل ہوتا ہے ایک لمبا ڈوپٹہ بھی ہوتا ہے۔ برائٹ ایلو‘نارنجی‘پنک‘بلو‘سفید‘گہرے رنگوں میں یہ ڈریسس دستیاب ہیں ان ڈریس کو پارٹی وئیر کے طور پر بھی پہنا جاسکتا ہے۔ اس ڈریس میٹریل کو مختلف ماڈلس میں سلوایا جاسکتا ہے۔ فی زمانہ لانگ شرٹ اور پلازومنفرد اور مشہور ہے۔

Comments

comments