Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » ہلکا پھلکا میک اپ جچے گا
ہلکا پھلکا میک اپ جچے گا

ہلکا پھلکا میک اپ جچے گا

موسم گرما شروع ہوچکا ہے۔ اس سیزن میں جہاں چہرے کی جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانا بھی ہوتا ہے وہیں میک اپ بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔گرمیوں میں میک اپ کیسا کیا جائے۔اس بارے میں خواتین فکر مندرہتی ہیں۔اس موسم میں ہیوی میک اپ کے بجائے لائٹ اور صاف میک اپ پر توجہ دینا چاہیئے۔ ایس پی ایف15کے ساتھ موسچرائزنگ فیشیل کو چہرے پر تھپتھائیں تا کہ یہ نازک جلد سورج کی مضر شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رہ سکے۔اریٹ منرل فاونڈیشن جس میں ایس پی ایف شامل ہو‘اپلائی کریں۔ یہ فاونڈیشن پاؤڈر کی شکل میں ہونا چاہیئے اس کے بعدکینسلر اپلائی کریں اور جہاں ضرورت ہو‘وہاں چہرے پر اس کو لگائیں بعد ازاں چہرے پر برونزر یا بلش ہلکا آہستگی سے اپلائی کریں۔ اس میں آپ گندمی‘براؤن یا ہلکا پنک کلر بلش کو گال‘ناک‘ٹھوڈی اور ہیر لائن پر لگاتی رہیں اس سے نیچرل لک دکھائی دے گا۔آئی شیڈو بھی میک اپ کا لازمی جز ہے۔ گرمیوں میں ہمیشہ نیچرل کلر کے آئی شیڈوز ہی اپلائی کریں۔ یہ آنکھوں کے اطراف لگائیں۔اگر آپ اسے قبل کوئی شیڈو اپلائی کرچکی ہیں تو اُسے نکال دیں یا پھر نیا شیڈو اپلائی نہ کریں مسکارا بھی میک اپ کے لوازمات میں شامل ہے۔ اس سیزن میں اپنی آنکھوں کو منفرد لک دینے کیلئے واٹر پروف تھوڑا مسکارا آنکھوں پر اپلائی کریں مگر یاد رکھیں سافٹ براؤن شیڈ کا مسکارا ہی مناسب و موزوں رہے گا۔ پلکوں پر بھی اسے تھوڑا اپلائی کرتی جائیں۔گرمیوں کے دنوں میں لپ اسٹکس کے بجائے لپ گلو س اپلائی کرنا بہتر رہیگا وہ بھی ایسا لپ گلوس اپلائی کریں جس میں ایس پی ایف کی مقدار شامل ہو۔ آپ کو لائٹ پنک‘پیج۔اوورینج گلوس کو ہی منتخب کرنا بہتر رہیگا۔ہمیشہ نیچرل کلر کے گلوس کو ہی منتخب کریں۔ایس پی ایف شامل گلوز کے استعمال سے ہونٹ مضر شعاعوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ان تمام امور سے کئے جانیوالا میک اپ نہ صرف شاندار بلکہ منفرد رہیگا۔

Comments

comments