Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » لائف اسٹائیل » خوبصورت قالین بڑھائے شان
خوبصورت قالین بڑھائے شان

خوبصورت قالین بڑھائے شان

ڈرائنگ روم کو گھر کا اہم گوشہ کہا جاتا ہے اس گوشہ میں مہمانوں کو بٹھایا جاتا ہے۔ اسلئے اس کمرہ میں کارپٹ یا قالین بچھائی جاتی ہے تا کہ خوبصورتی برقرار رہنے کے ساتھ مہمانوں پر ایک رعب بھی رہے۔چند گھروں میں کارپٹ ہوتا ہے تو چند مکان میں قالین بچھائی جاتی ہے کارپٹ یا قالین کا بچھانا آج کل اسٹائل بن چکا ہے۔جس کمرے میں آپ قالین بچھانا چاہتی ہیں تو پہلے معیاری کمپنی کے سیمپل دیکھیں اگر کمرہ چھوٹا ہے تو ہلکے رنگوں کا قالین منتخب کریں۔ڈرائنگ روم کے فرنیچر اور ڈیکوریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے قالین خریدیں۔قالین کے رنگوں کا اثر انسانوں پر پڑتا ہے۔ گہرے رنگوں والا قالین بچھایا جائے تو اس رنگ سے ایک قسم کی انرجی محسوس ہوگی۔ ہلکے رنگوں والے قالین سے سکون فراہم ہوتا ہے۔ قالین ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں مگر ان کی کوالٹی مختلف ہوتی ہے۔ اونی قالین بہت مہنگا ہوتا ہے متمول افراد ہی اس اونی قالین کو اپنے گھروں کی زینت بنائے رکھتے ہیں۔اونی قالین فیشن کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ سردیوں میں گرم بھی رہتے ہیں۔ اس اونی قالین کی ایک خامی یہ ہے کہ اگر بازو سے اس کا ایک دھاگہ نکل جائے تو یہ قالین کھلنے لگتی ہے جس سے خوبصورت اور قیمتی یہ قالین کا م کی نہیں رہتی۔چھوٹے قالین کو صوفہ سیٹ کے درمیان بچھایا جاتا ہے اس پر عموماً ٹی ٹیبل رکھا جاتا ہے۔ سنٹر پیس اور چھوٹے قالین کا لک بہت ہی منفرد اور خوبصورت لگتا ہے۔ گہرے رنگوں کے چھوٹے قالین صوفہ یا کرسیوں کے درمیان بچھایا جائے تو کمرہ خوبصورت تاثر دے گا۔ مگر ان قالین کی صفائی مشکل کام ضرور ہے۔ آ ج کل فائبر کے کارپٹ یا قالین ہمہ رنگوں اور مختلف ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔ اُن کا چلن بھی عام ہے۔ یہ جلد خراب نہیں ہوتے۔ان پر چائے‘کافی گرجائے یا داغ لگ جائے تو انہیں بہ آسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔ فائبر کارپٹ حجم میں موٹے ہوتے ہیںیہ گہرے رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔بلو‘سیاہ‘لال رنگ کے فائبر کارپٹ یکدم خوشنما دکھائی دیتے ہیں۔جمالیاتی ذوق کے حامل خواتین ہی قالین بچھانے کی خواہشمند رہتی ہے۔

Comments

comments