Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » گوشۂ نسواں » سامان ترتیب سے رکھنا بھی ایک فن
سامان ترتیب سے رکھنا بھی ایک فن

سامان ترتیب سے رکھنا بھی ایک فن

ایک تعلیم یافتہ اور سلیقہ مند خاتون عمو ماً گھر بالخصوص کچن(باورچی خانہ) کو صاف ستھرا رکھنے کو پسند کرتی ہے۔ پکوان کے بعد کچن کی صفائی پر بھر پور توجہ دیتی ہے۔ سلیقہ مند خاتون کبھی یہ نہیں چاہے گی کہ کچن میں سامان بکھرا پڑا رہے‘ سامان بکھرا پڑا رہنے سے کچن تنگ دامنی کا شکوہ کرنے لگتا ہے۔ پلاسٹک کی بوتلیں یا ڈبے ہر باورچی خانے میں پائے جاتے ہیں اس سے کوئی بھی خاتون انکار نہیں کرسکتی۔ خالی ڈبوں میں دالیں‘ نوڈولس یا کوئی اور چیزیں بھر کر رکھ سکتی ہیں۔ اگر ان ڈبوں کی حالت مناسب نہ رہے تو انہیں نکال دیں۔کچن میں پلائی ووڈ کے ایک یا دو اونچے شلف بنانا ضروری ہے ہر ایک شلف میں زائد خانے ہونے چاہیں تا کہ مختلف اجناس سے بھرے ڈبے ان شلف کے خانوں میں ترتیب سے رکھ سکیں۔ضرورت کے مطابق اشیاء کے ڈبوں کو ترتیب سے رکھیں یعنی روز مرہ استعمال میں آنیوالی چیزوں جیسے شکر‘ ہلدی‘ مرچ‘ نمک‘ چائے کی پتی‘ گرم مصالحہ کے ڈبوں کو درمیانی شلف کی زینت بنائیں تا کہ ان ڈبوں کو نکالنے اور پھر اُسی جگہ پر رکھنے میں آپ کو آسانی ہوسکے۔ چاول اور آٹا رکھنے کیلئے بڑے بڑے ڈبے خریدیں اور ان ڈبوں کو کیبنٹ کے نیچے رکھدیں۔ سبزیوں کو کاٹنے کے بعد ان سبزیوں کے ڈنٹھل جڑیں اور سخت پتیوں کو ایک پالی تھین میں اُٹھائے رکھیں خریدی کے وقت مختلف اشیا کو پالی تھین میں پیاک کر کے دیا جاتا ہے ان پالی تھینوں کو کچن کیبنٹ کے نیچے ایک ہک پر لگا دیں یہ ہک آج کل بازار میں دستیاب ہیں جسے آپ بہ آسانی چسپاں کر سکتے ہیں یا پھر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کچن میں توال لٹکانے کی راڈ لگائی جاتی ہے اس راڈ پر ہک لگا کر تھیلی لٹکا دیں۔ آپ اس پر توال کے ساتھ دیگر چیزیں مثلاًپیان‘بڑے چمچے‘گفگیر بھی لٹکا سکتی ہیں۔بہت کم استعمال میں آنیوالی چیزوں کو شلف کے اوپر رکھ دیں۔ پانی کی پلاسٹک کی بوتل کو کاٹ کر آپ اس کے نچلے حصہ کو ہک سے لگا دیں اسے آپ چمچہ رکھنے کیلئے استعمال کرسکتی ہیں۔ سامان کو جس قدر سلیقہ سے آپ رکھ سکتی ہیں کچن اُتنا ہی کشادہ دکھائی دے گا اگر سامان کم ہو‘ اور بے ترتیب ہو تو بڑا سے بڑا کچن بھی چھوٹا نظر آئے گا۔

Comments

comments