Saturday , 20 January 2018
بریکنگ نیوز
Home » گوشۂ نسواں » سیاہ گھنے بال کیسے؟
سیاہ گھنے بال کیسے؟

سیاہ گھنے بال کیسے؟

سیاہ ‘گھنے اور لمبے بال نسوانیت کا خاص جز ہے یہ صنف نازک کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں۔خواتین کے تذکرہ کے ساتھ ان کے لمبے اور گھنے بالوں کا چرچہ لازم و ملزوم ہوجاتا ہے۔خوبصورت بال‘ شخصیت کو نکھارنے اور جاذب نظر بنانے میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں مگر یہ گھنے سیاہ اور لمبے بال اسی وقت اچھے لگتے ہیں جبکہ ان پر خاص توجہ دی جائے۔ بالوں کے گرنے سے خواتین پریشان و ترودود کا شکار رہتی ہیں مگر اس کے علاج کی طرف توجہ نہیں دیتی۔بالوں کو صحتمند بنائے رکھنے کیلئے سر میں اُنگلیوں کے پورسے ہلکی مساج کرتے رہیں۔پابندی کے ساتھ تیل لگاتی رہیں مگر تیل لگانے کے طریقہ سے خواتین کما حقہ ہی واقف رہتی ہیں۔ چند خواتین بہت زیادہ تیل لگالیتی ہیں اس سے بالوں سے تیل اُترنے لگتا ہے‘ تکیے خراب ہوجاتے ہیں۔صرف رات میں تیل لگائیں اور صبح میں معیاری شیمپو ‘ ریٹھے کے محلول سے بالوں کو صاف کر لیں۔ تیل لگانے کا دورانیہ2تا3گھنٹے ہی رکھنا چاہیئے سر کو جوؤں سے پاک رکھیں۔جوئیں‘خون چوستی ہیں اور جلد کو کترنے لگتی ہیں اس سے بالوں کی جڑوں کو نقصان ہوتا ہے جس سے بال گرنے لگتے ہیں۔روزآنہ کنگھی کرتی جائیں اور جوؤں کو نکالتے رہیں۔ بالوں کو لمبا کرنے کے بہت سارے گھریلو نسخے ہیں مگر آج ان نسخوں پر شائد ہی عمل کیا جاتا ہے۔ بیری کے پتوں کی جھاگ‘ہفتہ میں دو بار استعمال کرنے سے بال لمبے ہوں گے۔ ناریل کے تیل میں لیموں کا عرق ملا کر دن میں تین یا چار بار مساج کریں۔ نیم کے پتوں کو اُبال کر اس کے پانی سے بال دھو لیں۔مستعملہ چائے کی پتی کو پانی میں جوش دینے کے بعد اس کے پانی سے سر دھولینے سے بال بڑے ہوتے ہیں سر کی خشکی سے بھی بالوں کی صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔ دہی میں تھوڑا سرسوں کا تیل ملا لیں‘سر دھونے سے نصف گھنٹہ قبل اُسے بالوں میں لگالیں پھر سر کو دھولیں۔ایک انڈے کی زردی میں دو چمچہ سرسوں کا تیل ملا لیں اور ان دونوں کو اچھی طرح بھینٹ کر لیں۔اس آمیزہ کو اُنگلیوں کے پورسے بالوں کے جڑوں میں لگا ئیں۔2تا3گھنٹے کے بعد بالوں کو دھولیں۔ان نسخوں کو آزمانہ شرط ہے اور اشیا کا اصلی ہونا بھی بڑی بات ہے تب ہی مطلوبہ مقصدی کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

comments