Tuesday , 21 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » گوشۂ نسواں » کیا آپ واقف ہیں؟
کیا آپ واقف ہیں؟

کیا آپ واقف ہیں؟

خواتین ہی گھریلو کاموں کو بہتر اور منظم انداز میں کرسکتی ہیں۔ خواتین صبح سے رات تک رو زآنہ کچھ نہ کچھ کام ضرور کرتی رہتی ہیں ان کاموں میں پکوان کے علاوہ‘گھر کی صفائی‘کپڑوں کی دھلائی اور دیگر اہم شامل ہیں۔ خواتین آج بھی صبر و تحمل کے ساتھ کپڑوں کی دھلائی کرتی ہیں وہ صبر کے ساتھ اس کاز کو انجام دیتی ہیں۔ ڈھیر سارے کپڑوں کو ایک آدھ گھنٹہ میں دھو دیتی ہیں۔ ہر ماں‘بیوی اور بہن کی یہ دلی تمنا رہتی ہے کہ اس کے ہاتھ سے کپڑے صاف‘ دھوئے جائیں۔ کہا یہ جاتا ہے کہ کپڑے دھونا بھی فن سے کم نہیں ہے مگر خواتین کی ایک بڑی تعداد اس فن کی باریکیوں سے واقف نہیں ہے جس کی بدولت وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پاتیں۔صنف نازک کو اکثر اس بات کی شکایت رہتی ہے کہ لانڈری کی طرح گھر میں کپڑے صاف نہیں ہوتے جبکہ لانڈری میں جو واشنگ پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے‘ وہی گھر میں استعمال ہوتا ہے۔ تو پھر نتائج میں اتنا فرق کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری مائیں اور بہنیں کپڑے دھونے کے جو رہنمایانہ خطوط ہیں‘ اس کو بالائے طاق رکھ دیتی ہیں۔ کپڑوں کو دھونے کیلئے غلط طریقہ کو اپنایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں کپڑوں کی مکمل صفائی نہیں ہوپاتی اکثر خواتین بہت سارے کپڑوں کو پانی میں بھگونے کیلئے رکھ دیتی ہیں یا پھر کئی کپڑوں کو ایک ساتھ واشنگ مشین میں ڈال دیتی ہیں جس کے نتیجہ میں مشین پر بوجھ پڑتا ہے اور وہ صحیح طریقہ سے حرکت نہیں کرپاتا۔یہی وجہ ہے کہ گھروں میں صحیح طریقہ سے کپڑے صاف نہیں ہوپاتے۔ہمیشہ معیاری واشنگ پاؤڈر ہی استعمال کریں۔واشنگ مشین میں کپڑے کم ڈالیں اس سے مشین کا ڈرم اچھی طرح کام کرے گا اور کپڑوں کا میل نکالے گا۔ہمیشہ گہرے رنگوں والے کپڑوں کو سفید یا ہلکے رنگوں کے کپڑوں کے ساتھ دھونے کی کوشش نہ کریں اس صورت میں رنگ لگنے سے سفید اور ہلکے کلرکے کپڑے خراب ہوجائیں گے۔پہلے گہرے رنگوں والے کپڑے دھونا شروع کریں۔ داغ لگے کپڑوں کو علیحدہ برتن میں بھگونے کیلئے رکھ دیں۔ ان کے داغ نکالنے کے بعد ان کپڑوں کو بعد میں دھو لیں۔ کاٹن ‘ لینن‘جارجیٹ‘مخمل اور شفعون کپڑوں کو ایک ساتھ ملا کر نہ دھویں۔مشین کے ڈرم میں پانی بھرنے کے بعد اس میں واشنگ پاؤڈر ملا دیں یاد رکھیں واشنگ پاؤڈر پانی میں اچھی طرح حل ہونا چاہیئے بعد ازاں کپڑوں کو مشین میں ڈال کر دھو لیں۔میٹھے پانی میں کپڑے دھونے کی کوشش کریں۔اگر میٹھا پانی نہیں ہے‘کھارے پانی میں کپڑے دھونا چاہتی ہیں تو پہلے پانی میں بیکنگ سوڈا ملا لیں پھر اس میں ڈٹرجنٹ واشنگ پاؤڈر ملانے کے بعد کپڑے ڈال دیں اور مشین آن کردیں۔کپڑوں کے داغ نکالنے کیلئے پانی میں بوریکس پاؤڈر اور واشنگ سوڈا ملا لیں۔ نیم گرم پانی میں دھونے سے کپڑے جلد صاف ہوجاتے ہیں۔ ان اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے کپڑے دھونے سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔

Comments

comments