Saturday , 26 May 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » ہلکی پھلکی ورزش بھی چاہیئے
ہلکی پھلکی ورزش بھی چاہیئے

ہلکی پھلکی ورزش بھی چاہیئے

ورزش یا کسرت کیلئے سرما کے موسم کو بہتر بتایا جاتا ہے۔ موسم گرما میں بھی ورزش کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہیئے مگر سرما کی طرح سخت جسمانی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ ویسے تو سائیکلنگ‘تیراکی اور دیگر آوٹ ڈور ورزش کی سرگرمیوں کیلئے موسم گرما مناسب رہے گا مگر ان سرگرمیوں کو صبح میں ہی انجام دینا چاہیئے کیونکہ اس موسم گرما میں صبح9بجے بعد دھوپ شدت اختیار کر جاتی ہے۔ اس موسم میں ہلکی پھلکی ورزش ہی کریں گہری سانس لینے کی مشق کریں‘چہل قدمی کے سلسلہ کو جاری رکھیں‘اگر آپ یوگا کرنے کے عادی ہیں تو اس سلسلہ کو برقرار رکھیں مگر یاد رکھیں جم میں زیادہ دیر تک پسینہ بہانے کی کوشش نہ کریں۔ گرمی کے دنوں میں پسینہ زیادہ خارج ہوتا ہے۔ زیادہ دیر تک سخت ورزش کرنے سے پسینہ زیادہ مقدار میں خارج ہوگا جس سے جسم کے پانی کے ساتھ معدنیات بھی خارج ہونے سے جسم میں پانی کی کمی کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔ اسلئے گرم دنوں میں سخت ورزش سے گریز کریں۔10۔20منٹ تیز چلیں ‘ 15تا20بار گہری سانسیں لیں۔5منٹ تک ہاتھوں کو اوپر‘نیچا کر یں تا کہ عضلات میں لچک برقرار رہے۔ اگر ڈمبل کی ورزش کررہے ہیں تو زیادہ دیر تک مت کریں گرمی کے دنوں میں کسرت کے وقت کاٹن کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن لیں۔ ورزش سے15منٹ قبل تھوڑا پانی پی لیں ورزش کے اختتام کے تقریباً15منٹ بعد نصف گلاس پانی ضرور پی لیں تا کہ جسمانی سرگرمیوں کے دوران پسینہ کی شکل میں جو پانی خارج ہوتاہے‘اس کی تلافی ہوسکے۔ اگر ورزش کے دوران بے چینی‘چکر محسوس ہو تو فوری ورزش ترک کردیں۔

Comments

comments