Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » گوشۂ نسواں » گھریلو ٹوٹکے
گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

*دانت کے درد میں ایک گلاس نیم گرم پانی میں چٹکی بھر نمک اور ایک چمچہ گنے کا سرکہ ملا کر دن میں دو سے تین مرتبہ کلی کریں اس سے دانت میں درد کی شکایت کم ہوجائیگی۔
*بادام کو کئی ماہ تک تازہ اور محفوظ بنائے رکھنے کیلئے تقریباً ایک چمچہ شکر بادام کے شیشے میں ڈالدیں ‘ بادام کئی ماہ تک محفوظ رہیں گے۔
*پیروں کی بدبو کی شکایت ختم کرنے کیلئے ایک عدد گول بیگن لیں اس کو چار مساوی حصوں میں کاٹیں اور ان کٹے ہوئے بیگن کو ایک سیر پانی میں اُبالیں جب پانی کچھ ٹھنڈا ہوجائے تو اس سے پیر دھو لیں ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کریں اس سے انشا اللہ پیروں کی بد بو کی شکایت دور ہوجائیگی۔
*خالی پیٹ کھجور کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
*دودھ میں عرق لیموں ملا کر چہرہ پر صبح و شام لگانے سے چہرہ کی رنگت میں نکھار آجائیگا۔
*کھانا کھانے کے بعد پھل کھالیں تو دانتوں پر میل نہیں جمے گا۔
*پودینہ رکھنے سے مکھیاں بھاگ جائیں گی۔
*پانی میں دو چمچہ سرکہ ملا کر اس پانی کو سبزیوں پر چھڑکیں تو سبزیاں ترو تازہ رہیں گی۔
*پانی میں تھوڑی املی بھگودیں اور املی کو مسل کر اس کا مغز نکال لیں اس املی کے پیسٹ سے برتنوں بالخصوص پتل کے ظروف دھویں تو برتن چمک اُٹھیں گے۔
*نمک دانی میں چاول کے چار یا پانچ دانے ڈال دیں تو اس میں نمک نہیں جمے گا۔
*پانی میں سرکہ ملا کر برتن‘ کانچ کی بوتلیں اور صراحیاں صاف کرنے سے یکدم صاف ہوجائیں گی۔

Comments

comments