Monday , 26 February 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » کول سمر کے مفید و صحت بخش پھل
کول سمر کے مفید و صحت بخش پھل

کول سمر کے مفید و صحت بخش پھل

سردیوں کا سیزن ختم ہونے کے ساتھ ہی گرما نے دستک دیدی ہے۔ اس موسم میں سورج آگ اُگلنے لگتا ہے۔ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تھوڑی دیر کام کرنے سے آدمی پسینہ میں شرابور ہوجاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت پیداہوجاتی ہے جسے طبی اصطلاع میں ڈی ہائیڈریشن کہتے ہیں۔اس موسم میں گرمی کی تمازت سے بندوں کو بچائے رکھنے کیلئے اللہ رب العزت نے کئی موسمی پھل پیدا کئے ہیں ان میں تربوز‘آم‘سنگترہ‘لیچی وغیرہ شامل ہیں ۔ ان پھلوں کو استعمال کرتے ہوئے ہم گرمی کی تمازت سے بچ سکتے ہیں اس موسم کاسب سے مشہور پھل تربوز ہے جو ہر جگہ بکثرت دستیاب ہوتا ہے۔ اس منفرد پھل کا گودا پانی سے بھرا ہوتا ہے اس میں لائیکو پن نامی ایک کیمائی جز پایا جاتا ہے جو دھوپ سے جلد کے خلیات کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ پھل معدہ کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ اس کے کئی طبی فائدے ہیں۔ تربوز‘ ذائقہ دار‘ لذیذ پھل ہے اس کو بچے اور بوڑھے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔سنگترہ بھی ایک عام پھل ہے یہ وٹامن سی کے علاوہ پوٹاشیم کے حصول کا اہم اور بڑا ذریعہ بھی ہے۔ سنگترہ میں پائے جانیوالے اجزا عضلات کے کھینچاؤ کی شکایت کو دور کرتے ہیں۔ پسینہ کے ذریعہ جسم سے جو پوٹاشیم خارج ہوتا ہے‘ اس کی بھر پائی سنگترے سے پوری ہوجاتی ہے۔ لیچی ایک چھوٹا پھل ہے گرما میں اسے استعمال کرنے سے صحت بہتر رہتی ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامنس ‘ پروٹین ‘ سٹیرک ایسڈ‘فیاٹ‘آئرن اور فاسفورس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ موسم گرما میں انسانی جسم کو ان تمام اجزاء کی ضرورت رہتی ہے اسلئے اس پھل لیچی کو کھانے سے تمام مطلوبہ اجزاء جسم کو مل جائیں گے۔ گرما کا ایک اور مقبول عام پھل خربوزہ ہے اس میں بھی پانی کثیر مقدار میں پایاجاتا ہے۔ علاوہ ازیں خربوزہ میں نیو ٹریشن جیسے پرو وٹامنس اے‘سی کے علاوہ زنک اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں اسلئے اس موسم میں خربوزہ کا استعمال کثرت سے کرنا چاہیئے۔ناریل پانی‘ منجل کو بھی گرمیوں میں صحت کی برقراری کیلئے کھایا جاسکتا ہے۔

Comments

comments