Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » حسن و صحت » فرحت بخش سبزیاں
فرحت بخش سبزیاں

فرحت بخش سبزیاں

پھلوں کی طرح مخصوص سبزیاں استعمال کرتے ہوئے ہم گرمیوں میں اپنی صحت کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔جس طرح موسمی پھل ہیں اُسی طرح موسمی سبزیاں بھی ہیں۔ چیچونڈا جسے اسنیک گوورڈ کہتے ہیں‘ ایک عام سبزی ہے جسے مسلمانوں کے بہ نسبت غیر مسلم زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ گرمیوں کی مفید سبزی ہے۔ چیچونڈا‘جسم میں نیوٹریشن کی کمی کے نقص کو بحال کرتا ہے اور اس کے استعمال سے باڈی فلویڈ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے خشک بلد کی شکایت کافور ہوتی ہے۔کدو بھی گرما کی مفید سبزی مانی جاتی ہے۔ اس کو اس موسم میں استعمال کرنا چاہیئے یہ معدہ کو سکون و ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔ کدو پیشاب آور کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں میں پائے جانیوالے کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم اور فائبر پایا جاتا ہے جو شوگر اور بی پی کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔لمبا کدو‘ گرمی کے مضر اثرات سے بچانے میں مفید ہے ۔اس میں پانی کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ معدہ کی شکایتوں جیسے تیزابیت جو موسم گرما میں زیادہ ہوتی ہے‘ کو کم کرنے کیلئے کدو کا استعمال بڑے پیمانے پر کرنا چاہیئے کدو‘ سوڈیم کی کمی کو دور کرتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے اور تھکاوٹ و ناتوانائی کو دور کرتا ہے۔ تورائی بھی گرما کی بہترین سبزی مانی جاتی ہے۔ یہ خون صفا ہے۔ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے۔ معدہ سے مربوط مسائل کو ختم کرنے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں تورائی اہم رول ادا کرتی ہے۔ کھیرا یا ککڑی کو گرمیوں کا تحفہ کہا جاتا ہے اس کو سلاد یا نمک لگا کر علیحدہ طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔کھیرا عام سبزی ہے اس میں90فیصد پانی پایا جاتا ہے۔ کھیرا گرمیوں میں معدہ اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے اور یہ جسم کے درجہ حرارت کو باقاعدہ بنانے میں بھی معاون ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم ‘ میگنیشم اور فائبر بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔ خرفہ یا کلفہ بھاجی بھی گرما کی خاص سبزی ہے یہ معدہ و جگر کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔

Comments

comments