Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » انٹلیجنس بیورو میں تقررات
انٹلیجنس بیورو میں تقررات

انٹلیجنس بیورو میں تقررات

مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنیو الے انٹلیجنس بیورو میں جونیر انٹلیجنس آفیسرس کی 161 جائیدادؤں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ درخواست گذار لازمی طور پر12 ویں جماعت کامیاب اور متعلقہ شعبہ میں آئی بی کورس پاس ہونا ضروری ہے۔ انٹر میڈیٹ میں فزکس اور ریاضی لازمی مضمون ہیں جبکہ آئی بی میں الکٹرانکس/ریڈیو ٹیکنیشن/الکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن میں ڈپلومہ ضروری ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ حد عمر56برس رکھی گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر دوسرے سرکاری محکمہ جات میں اسی نوعیت کے کام کرنے والے ملازمین اس ملازمت کیلئے درخواست داخل کرنا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں۔ محفوظ زمروں کیلئے حد عمر میں نرمی حکومت ہند کے اصول و ضوابط کے مطابق دی جائیگی۔انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر لیا جائیگا۔آن لائن درخواستیں انٹلیجنس بیورو کے ویب سائٹ پر4اپریل سے دستیاب رہیں گی جبکہ4مئی2017 درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ دیکھئے۔
www.mha.nic.in

درخواست ذریعہ ڈاک روانہ کرنے کا پتہ
joint deputy director/G
Intelligence bureau,35,s.p,Marg Bapu Dham New Delhi-1000 21

Comments

comments