Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » سی آر پی ایف میں219جائیدادیں
سی آر پی ایف  میں219جائیدادیں

سی آر پی ایف میں219جائیدادیں

سنٹرل ریزور پولیس فورس سی آر پی ایف ‘ میں اسٹنٹ سب انسپکٹر (اسٹینو) کی 219 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ایسے نوجوان جو پولیس میں ملازمت کے خواہاں ہیں‘ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ سی آر پی ایف میں اس عہدے کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا عمل27مارچ سے شروع ہوگیا ہے اور درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ25اپریل ہے۔ درخواست کے ساتھ جنرل اور او بی سی زمرے کے امیدواروں کو 100روپے امتحان فیس بھی ادا کرنا ہوگا۔خاتون امیدواروں کیلئے کوئی فیس نہیں ہے نہ اس محفوظ زمرے کے امیدواروں سے کوئی فیس موصول نہیں کی جائیگی۔ 18 سے 25سال عمر کے نوجوان جو بارہویں (10+2 ) پاس ہوں درخواست دے سکتے ہیں۔ انتخاب 3مراحل میں ہوگا۔ سب سے پہلے جسمانی اور طبی جانچ ہوگی اس کے بعد تحریری امتحان لیا جائیگا۔امتحان کی فیس ڈیبٹ‘کریڈٹ کارڈ‘نیٹ بینکنگ سے ادا کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ دیکھئے:
www.crpf.gov.in

Comments

comments