Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » دیگر » تعلیم » بہار میں جونیر انجینئرس کی1065جائیدادیں
بہار میں جونیر انجینئرس کی1065جائیدادیں

بہار میں جونیر انجینئرس کی1065جائیدادیں

بہار پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جو نیر انجینئرس کی1065جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔21سے37 سال کے عمر کے نوجوان جنہو ں نے سیول یا میکانیکل انجینئرنگ میں بی ای/بی ٹیک مکمل کیا ہے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائیگا۔درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ12اپریل ہے۔ ان1065جائیدادوں میں969اسٹنٹ انجینئر(سیول) اور بقیہ اسٹنٹ انجینئر (میکانیکل) کی جائیدادیں ہیں۔ یہ بات نوٹ کریں کہ درخواستیں رجسٹرڈ پوسٹ یا اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ اس پتہ پر آخری تاریخ سے پہلے بھیجنا ضروری ہے۔
Joint Secretary-cum Examination Controller Bihar Public Service Commission,15,Jawaharlal NehruMarg(Baily Road)Patna-800001
تفصیلات کیلئے سرکاری ویب سائٹ دیکھئے۔ www.bpsc.bih.nic.inدرخواست فارمس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی خانہ پری کے بعد اس کو ضروری سرٹیفکٹس‘دستاویزات منسلک کر کے مذکورہ بالاپتہ پر روانہ کریں۔

Comments

comments