Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » بزم اطفال » بُری عادت کا انجام
بُری عادت کا انجام

بُری عادت کا انجام

کسی ملک میں ایک جنگل تھا۔ اُس جنگل میں ایک گدھا بھی رہتا تھا جو ہمیشہ کمزور اور چھوٹے جانوروں کو لات مار کر انہیں زخمی کردیتا تھا۔ زخمی جانور کی تڑپ کو دیکھ کر گدھا خوش ہوتا۔تمام چھوٹے جانور‘اس شرارتی گدھے سے بہت پریشان تھے۔ اس کو مناسب سبق سکھانا چاہتے تھے۔ اس گدھے کی شرارت ایک بوڑھے گدھے کو معلوم ہوئی تو وہ‘ اس کے پاس پہنچا اور سمجھانے لگا کہ بیٹا!بلاوجہ چھوٹے جانوروں کو لات مت مارا کرو‘ اگر کسی کی بد دعا لگ جائے تو آپ کہیں کہ نہیں رہیں گے۔وہ باتوں میں لگا کر گدھا‘ضعیف بوڑھے کو لات مارنے کا منصوبہ بنا رہا تھا بوڑھا گدھا‘اُس کے ارادوں کو بھانپ لیا۔شرارتی گدھے نے جب دولتی ماری تو بوڑھا وہا ں سے ہٹ گیا اس طرح وہ اس کی لات سے بچ گیا۔ ایک دن شرارتی گدھے نے ایک لومڑی کو پیار سے کہا کہ بہن لومڑی‘میرے پاس آؤنا! بہت دن ہوگئے مل بیٹھ کر بات چیت نہ کر کے‘لومڑی سمجھ گئی کہ شرارتی گدھا مجھے بہلا کر لات مارنے کی کوشش کرے گا۔ وہ سمجھ گئی اور کہنے لگی نہیں بھائی! آج میں بہت تھک گئی ہوں‘بہت دور سے آئی ہوں نا! ویسے آپ ہی میرے گھر آجائیں‘ یہ کہتے ہوئے لومڑی لنگڑا کر چلتے ہوئے ایک بڑی چٹان کو ٹیک لگا کر بیٹھ گئی۔لومڑی کی بات سنتے ہی گدھا خوشی خوشی لومڑی کے پاس جانے لگا وہ بہت خوش بھی تھا کیونکہ وہ لومڑی کو لات مارنے کا منصوبہ بنا چکا تھا۔ وہ‘ لومڑی کے پاس پہنچا اور لومڑی کو باتوں میں مصروف رکھتے ہوئے اُسے لات مارنے کی تیاری کررہا تھا۔ دریں اثنا‘لومڑی اس کے ناپاک ارادوں کو بھانپ لیا وہ آہستہ سے چٹان کے پاس سے ہٹ گئی اور گدھا کچھ نہیں دیکھا بس زور سے اپنی پچھلی ٹانگیں اُٹھائیں اور ماردیں مگر وہاں لومڑی نہیں تھی ‘چٹان تھی۔ اس کی ٹانگیں‘چٹان سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوگئیں اور گدھا چیخنے لگا۔ بازو میں کھڑی لومڑی نے گدھا سے کہا کہ اپنے آپ کو بڑا عقلمند سمجھتا تھا اور چھوٹے جانوروں کو دولتی مار کر خوش ہوتا تھا آج تجھے یہ سبق کیسا لگا بھائی گدھے!چٹان کو لات مارنے سے گدھا‘ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا اُس نے وعدہ کیا کہ اب میں کبھی بھی کسی کو بلا وجہ لات نہیں ماروں گا۔گدھا سوچنے لگا کہ کاش میں بزرگ گدھے کی بات مان لیتا تو آج اپنی ٹانگ سے محروم نہیں ہوتا۔بچو! کمزوروں کو کبھی بھی پریشان نہیں کرنا چاہیئے ورنہ انجام بھی اس شرارتی گدھے جیسا ہوگا۔

Comments

comments