Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا » الیکشن کمیشن کا وقار داؤ پر
الیکشن کمیشن کا وقار داؤ پر

الیکشن کمیشن کا وقار داؤ پر

نئی دہلی، 21 اکتوبر جنتا دل (یو) (شرد گروپ) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے آج کہا کہ ملک کا الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے کے سلسلے میں دنیا بھر میں مشہور رہا ہے لیکن اس بارھماچل پردیش کے ساتھ گجرات اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے ان کا وقار داؤ پر لگا ہے۔ یہاں پر ایک پریس کانفرنس میں مسٹر یادو نے کہا کہ انتخابی کمیشن کے اعلی حکام نے منصفانه انتخاب اور حکومت کے دباؤ کے بغیر دنیا بھر میں اپنی معتبریت قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں لیکن اس نے اس بارہماچل کے ساتھ گجرات میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے ٹھیک کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے ووٹ دینے کا حق آئین سے ملا ہے اور جمہوریت میں یہ حق آئین کا انجن ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ انتخابی کمیشن نے 9 نومبر کو ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب کا اعلان کیا ہے لیکن گجرات میں ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان نہیں گیا ہے۔ کمیشن نے 18 دسمبر کی تاریخ ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی کے لئے مقرر کیا ہے اور کہا ہے کہ گجرات میں انتخابات اس سے قبل کرائے جائیں گے۔

Comments

comments