Monday , 25 June 2018
بریکنگ نیوز
Home » ادب (page 3)

ادب

قصہ داڑھ کے درد کا

اور ایک دن اچانک ہمارے داڑھ میں یوں درد شروع ہوگیا جیسے آسمان پر یکایک قوسِ قزح نکل آتی ہے اور قوسِ قرح کا نکل آنا تھا کہ ساتوں طبق روشن ہوگئے۔یوں تو ہم انواع و اقسام کے’’ دردوں‘‘ سے گزر چکے تھے۔ پیٹ کا درد‘سر کا درد‘کمر کا درد‘دل کا درد‘قوم کا درد اور اولاد کے درد سے لے ... Read More »

دیپ جلایا پلکوں پر

جاثم جب سے نانی جان کے گھر آیا تھا‘شدت سے اس بات کو نوٹ کر رہا تھا کہ اس گھر میں سارے کام بڑے سوچ بچار اور فیصلوں کی کئی سیڑھیاں عبور کرنے کے بعد طئے ہوتے ہیں۔ جیسے چھوٹی خالہ جس لڑکے کو چاہتی تھیں۔ نانی جان‘بڑے ماموں پسند نہیں کرتے تھے‘بڑے ماموں اور چھوٹے ماموں کی شادیوں کا ... Read More »

مجھ کو راتوں کی سیاہی کے سواء کچھ نہ ملا

ساحر لدھیانوی ترقی پسند تحریک سے تعلق رکھنے والے مشہور شاعر ساحرؔ لدھیانوی‘8 مارچ 1921کو لدھیانہ پنجاب میں پیدا ہوئے ۔آپ کا اصلی نام عبدالحی تھا۔ خالصہ ہائی ا سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا۔اسی زمانے میں ملکی سیاست میں حصہ لینے لگے۔1942میں جبکہ وہ بی اے فائنل میں تھے انگریز دشمنی کے جرم میں ... Read More »

غزلیں

کب کہتا ہوں ساری دُنیا دے یارب پیاسا ہوں‘ پیاسے کو دریا دے یارب بھٹکا بھٹکا کب سے رستہ کھوج رہا راہ دکھائے ایسا تارا دے یارب جیون کی یہ راہ کٹھن ہے کیوں اتنی سہل سرل سی ایک ڈگریا دے یارب ان راہوں میں دھوپ بہت ہے تیز ندیمؔ میرے سر پہ اپنا سایہ دے یارب کام ممکن جو ... Read More »

کچلے سماج کا ہیرو

’’کل اور آج میں کتنا فرق ہوگیا ہے کہ دنیا کی ہر چیز بکاؤ نظر آتی ہے ‘‘ یہ تغیر یہ تبدیلی کہاں سے آگئی۔ آج زمانہ کی ہر چیز سے انسان کیوں دشمنی کررہا ہے؟ آج انسان، انسان کے خون کا پیاسا کیوں نظر آرہا ہے۔ ؟! ایسے بے شمارسوالات گوشۂ ذہن میں روز جنم لیتے ہیں اور سسکیاں ... Read More »

اور ہم حاجی بن گئے

صاحبو! ہم مکہ کے ہوٹل اجیاد سے بول رہے ہیں۔ کھڑکی سے خانہ کعبہ کے بابِ عبد العزیز کے بلند و بالا پر شکوہ مینار نظر آرہے ہیں۔ آج صبح صبح خانہ کعبہ میں حج کی آخری رسم’’طوافِ وداع‘‘ ادا کرنے کے بعد ہم بابِ عبد العزیز سے باہر نکل آئے تو احساس ہوا کہ ماشاء اللہ اب تو ہم ... Read More »

بیگم کی گرائمر

اتفاقاًمیرے ہاتھ سے گلاس چھوٹ گیا اور فرش پر گرکرٹوٹ گیا۔بیگم نے تیر کی طرح الزام کھنچ مارا ۔ ’’آپ ہمیشہ گلاس توڑدیتے ہیں۔‘‘حالانکہ اس سے پہلے مجھ سے فقط ایک گلاس ٹوٹا تھا،اور وہ بھی ہماری شادی کے ابتدائی دنوں میں یعنی آج سے کوئی15 سال پہلے۔15 سالوں میں کوئی واقعہ دو دفعہ ظہور پذیر ہوا تواُسے ہمیشہ کہا ... Read More »

تم کیا جانو

نیہا اور عامر کی شادی کو کچھ دن ہوئے تھے نیہا بی ۔اے پاس کر چکی تھی ایک دن عامر کا ویزا آیا ویزے کے آتے ہی نیہا مایوس ہو کر کہنے لگی عامر ہماری شادی کو ایک مہینہ بھی نہیں ہوا تم مجھے تنہا چھوڑ کر جارہے ہو میں تمہارے بنا نہیں رہ سکتی عامر نے نیہا سے کہتا ... Read More »

محبت خواب ہوتی ہے

محبت پانے کا نام نہیں، محبت صرف وہ ہے جس میں صلے کے تمنا نہ دیکھی جائے۔ کون کہتا ہے کہ محبت سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، جو ایسا سوچتا ہے وہ غلط ہے، محبت تو بس ہوجاتی ہے اور خبر تک نہیں ہوتی…..میں نے کبھی تمنا نہیں کی تھی کہ میری محبت کے بدلے وہ بھی مجھ سے ... Read More »

حبیب جالبؔ

مشہور انقلابی شاعر حبیب جالبؔ ایک مکمل شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ آمریت کے خلاف اور غیر جمہوری حکومتوں کے بارے ایک سنگ میل بھی ثابت ہوئے ہیں جن کے بارے میں ہم سب کو پڑھنا چاہیے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ حبیب جالب نے کس طرح خلوص اور بہادری سے عوام کے جمہوری، سماجی، سیاسی حقوق کی پاسداری ... Read More »