Friday , 24 November 2017
بریکنگ نیوز
Home » دلچسپ دنیا

دلچسپ دنیا

58سال سے ایک شخص نے پانی نہیں پیا

مصر میں ایک76سالہ شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے58برس سے نہ تو پانی پیا نہ چائے یا کافی کو ہاتھ لگایا اس کے باوجود وہ زندہ ہے اور اس کو کبھی کسی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ اس کا نام علی جنیش ہے وہ مصر کے شمال میں واقع کفر الشیخ نامی ایک صوبہ میں ... Read More »

عشق بوڑھا نہیں ہوتا!

محبت ہمیشہ جوان رہتی ہے کبھی بوڑھی نہیں ہوتی اگرچہ انسان کی عمر ڈھل جاتی ہے۔ محبت کی ان گنت داستانیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ حال و ماضی کی ایسی کئی مثالیں ہیں جن کو لوگ تعجب اور دلچسپی سے سنتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیش آیا۔جہاں ایک95 سالہ شخص نے ... Read More »

جنات کے کھودے ہوئے کنویں برآمد

سعودی عرب کے شمال میں ایک دیہات ہے جس کا نام’’لینہ‘‘ ہے اس گاؤں میں چند کنویں برآمد ہوئے ہیں جن کا تعلق حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور سے بتایا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کی زمین چٹانی اور اتنی سخت ہے کہ پرانے دور میں یہاں کسی انسان کی جانب سے ایسے کنویں کھودنے کا تصور ... Read More »

آسٹریلیا میں گائے چاکلیٹ کھاتی ہے

آسٹریلیا میں ما یورا اسٹیشن نامی ایک فارم ہاوز کی گائیوں کا گوشت بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دس برسوں سے اس فارم کی اپنی الگ پہچان ہے اور پورے ملک میں اس کی شہرت ہے۔1998میں ماپورا نامی شخص نے جنوبی آسٹریلیا میں مویشیوں کا ایک فارم قائم کیا اس فارم کو مشہور و مقبول بنانے کیلئے اس نے ... Read More »

کیڑے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ

امریکہ میں ایک دریافت ہونیوالے نئے کیڑے کا نام ڈونالڈ ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔ کیڑے کا مکمل سائنسی نام’’ نیو پالپا ڈونالڈ ٹرمپی‘‘ ہے جس کی دریافت اور شناخت امریکہ کے ایک آزاد تحقیق کنندے ڈاکٹر وزرک نے کی ہے۔ انہوں نے اس نو دریافت کیڑے کی مکمل سائنسی وضاحت’’ زوکینر‘‘ نامی آن لائن ریسرچ رسالہ میں شائع کروائی ... Read More »

عقابوں کیلئے ہوائی جہاز

سعودی شہزادوں کے شوق اور ان کی شاہ خرچیاں پوری دُنیا میں مشہور ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشیل میڈیا پر گشت کرنے والی ایک تصویر نے سب کو حیران کردیا جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عقاب ہوائی جہاز میں سفر کررہے ہیں۔بزنس کلاس کی آرام کرسیوں پر ان عقابوں کو بٹھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔یہ عقاب اس جہاز ... Read More »

کالی مرغی

انسانوں میں سیاہ فام آفریقی باشندے حد سے زیادہ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں ان کو حبشی بھی کہا جاتا ہے تا ہم ان میں خون کا رنگ دیگر انسانوں کی طرح سرخ ہی ہوتا ہے لیکن انڈو نیشیا میں ایک ایسی مرغی پائی جاتی ہے جس کا ہر حصہ سیاہ ہے۔ اس مرغی کو دُنیا کی سیاہ ترین مرغی ... Read More »

انسان سے زیادہ طاقتور کیکڑا

کیکڑا ایک آبی جانور ہے ان میں سے بعض اقسام کے کیکڑوں کو انسان بطور غذا بھی استعمال کرتا ہے لیکن بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس میں پایا جانیوالا ایک کیکڑا کو کونٹ کراب اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ اس میں ایک انسان سے10گنا زیادہ طاقت ہوتی ہے اس کیکڑے کا وزن صرف4کیلو گرام ہوتا ہے اس کے ہاتھوں میں ... Read More »

حقیقت میں جوتے کھائیے

جوتا کھانا ایک محاورہ ہے اور کوئی بھی جوتے کھانا پسند نہیں کرتا ہے لیکن جاپان میں ایسے جوتے فروخت ہوتے ہیں جن کو لوگ مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جوتے چاکلیٹ سے بنائے جاتے ہیں۔جاپان کے اوسا کا شہر میں ایک ہوٹل ہے جس کا نام’’ ریگا راٹل ہوٹل‘‘ ہے اس ہوٹل ... Read More »

چین میں دلہنیں مہنگی !

چین دُنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔حکومتوں نے آبادی پر قابو پانے کیلئے یہاں ایک بچہ کا لزوم عائد کردیا۔ماں باپ صرف نرینہ اولاد کو ترجیح دیتے رہتے ہیں اب چین میں لڑکیوں کی تعداد گھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے دلہنیں مہنگی ہورہی ہیں۔ کنوارے مردوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اعداد وشمار کے ... Read More »