Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » فلمی دنیا (page 10)

فلمی دنیا

عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت

لندن میں پیدا ہوئے گلوکار عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت حاصل ہوگئی ہے۔ اگرچہ انکی والدہ نورین خان جموں کی رہنے والی تھیں لیکن والد پاکستانی پٹھان ہونے کی وجہ سے ان کو پاکستانی ہی کہا جاتا تھا۔ عدنان نے ہندوستانی شہریت ملنے کے بعد خود کو ہندوستانی شہری کہنا شروع کردیا ہے اور انہوں نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ سفارتخانے ... Read More »

سادھنا۔ خوبصورت اداکارہ نہیں رہی

ممبئی فلم نگری کو1960اور70کی دہائی میں اپنے قدرتی حسن سے محسور کرنے والی اداکارہ سادھنا شیو دیسانی جس کو عرف عام میں سادھنا کے نام سے ہی مقبولیت حاصل تھی۔ 25؍ڈسمبر2015کو اپنی آخری سانس لی وہ74برس کی تھیں۔ ان کے بالوں کا اسٹائل سادھنا کٹنگ کے نام سے مشہور ہوگیا تھا۔ انہیں کی فلم’’ وہ کون تھی؟‘‘ اور’’ وقت‘‘ میں ... Read More »

کیا شاہ رخ خان ریٹائرڈ ہونے کی سوچ رہے ہیں؟

فلمی دُنیا پر حکمرانی کرنے والے خانوں میں بادشاہ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان نے گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ قومی ایوارڈ حاصل ہونے کے بعد وہ فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔کہا جارہا ہے کہ15؍اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ان کی فلم ’’ فیان‘‘ کا ٹریلر ... Read More »

2015 میں ٹی وی پر بھی بالی ووڈ اداکاروں کا راج

انڈین ٹیلی ویژن انڈسٹری تیزی سے وسعت اختیار کرتی جارہی ہے۔ ناظرین فلمی اداکاروں پر ٹی وی اداکاروں کو ترجیح دینے لگے ہیں اسی لئے بالی ووڈ اداکاروں کی ٹی وی کی طرف دلچسپی نہ صرف بڑھتی جارہی ہے بلکہ اب تو ہر فلم کاپرموشن کسی نہ کسی مقبول سیریل یا ریالٹی شو میں کرنا معمول بن گیا ہے ۔ ... Read More »

2015۔ سلمان اور دیپیکا کا سال

فلم نگری بالی ووڈ کے لئے سال 2015ء کئی ایک تبدیلیوں، ترقی و زوال نئے ریکارڈز، راحت اور مسرت کے ساتھ ساتھ تنازعات سے بھی بھر پور رہا۔ سب سے بڑی راحت بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان کو ملی جن کو ممبئی ہائی کورٹ نے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کردیا۔ اس مقدمہ میں اسی سال ... Read More »

بگ باس کی مہمان مندنا کریمی شادی شدہ؟

بگ باس سیزن 9 کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہونے جارہا ہے ۔ اس دوران کئی مہمان گھر سے باہر ہوچکے ہیں اور کئی وائلڈ کارڈ انٹری کے نام پر گھر میں داخل ہوچکے ہیں تاہم روز اول سے سب کی توجہ کا مرکز اور گھر میں سب سے جھگڑا کرنے والی مہمان کی حیثیت سے شہرت پانے والی ... Read More »

’’سیتا کے رام‘‘ اسٹار پلس کا نیا سیریل

رام اور سیتا کی کہانی پر متعدد فلمیں ‘ سیریلس بن چکے ہیں لیکن پھر بھی اس کی مقبولیت برقرار ہے ۔ اسٹار پلس پر 16 نومبر سے ایک مرتبہ پھر رام اور سیتا کی کہانی پر مشتمل ’’سیتا کے رام‘‘ کے عنوان سے ایک نیا سیریل پیش کیا جائے گا ۔ اس سیریل کے ہدایت کار نکھل شرما نے ... Read More »

خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 7 کی ارجنٹائن میں شوٹنگ

کلرس ٹی وی چیانل پر پیش کیا جانے والا ریالیٹی شو ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کے سیزن 7 کی شوٹنگ ارجنٹائن میں شروع ہوگئی ہے ۔ سب سے پہلے اس شو کی میزبانی بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کی تھی ۔ گزشتہ دو سیزن سے فلمساز اور ہدایت کار روہت شیٹی اس کی میزبانی کررہے تھے تاہم ان کی مصروفیت ... Read More »

سلمان، شاہ رخ کو مبارکباد دینے گھر پہنچ گئے

بالی ووڈ کے خانوں کی دشمنی کا خوب چرچا کرنے والا میڈیا اس مرتبہ حیران رہ گیا جب دبنگ خان سلمان‘ کنگ خان شاہ رخ کو ان کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس سے قبل شاہ رخ کو سلمان کے ساتھ ارپیتا سلمان کی منہ بولی بہن کی منگنی پر دیکھا گیا تھا۔ ... Read More »

جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم Spectre

مشہور جاسوس جیمز بانڈ 007 کی نئی فلم ’’اسپکٹر‘‘ نے دنیا کے تمام ممالک میں باکس آفس کے ریکارڈس توڑ دےئے ہیں ۔ بانڈ سیریز کی یہ 24ویں فلم برطانیہ میں 2نومبر کو ریلیز کی گئی تھی اس نے 4 کروڑ دس لاکھ پاؤنڈ کا بزنس کیا۔اس سے پہلے 2004 میں ریلیز ہونے والی ہیری پوٹر سیریز کی فلم نے ... Read More »