Thursday , 16 August 2018
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا » قومی (page 2)

قومی

’’اکثریت‘‘ جمہوریت پر بھاری! یوگی کو یو پی کا راج

ہندوستان کے سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔2014 کے عام انتخابات سے اب تک ملک میں سیکولرازم کی بنیادوں کو کمزور بناتے ہوئے اکثریتی رائے کو ترجیح اور اہمیت کے نام پر عوام پر فیصلے تھوپے جارہے ہیں اور عوام بھی اس کو قبول کررہے ہیں۔ حالیہ 5ریاستوں کے انتخابات کے بعد یہ صاف ہوچکا ہے کہ بی ... Read More »

قوم پرست پارٹی کے قوم دشمن عناصر!؟ ہندو انتہا پسندی کا ایک اور چہرہ بے نقاب!

ایسے وقت جبکہ سمجھوتہ ایکسپریس‘مالیگاؤں‘مکہ مسجد ‘ اجمیر دھماکوں کے ملزم ہندو انتہا پسندوں کو بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ایسے میں مدھیہ پردیش میں11افراد کی گرفتاری کے بعد ہندو انتہا پسندی کا ایک اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ اپنی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو ہمیشہ قوم پرستی وہ دیش بھکتی کا لبادہ اُڑھنے والی زعفرانی تنظیموں نے ... Read More »

اسرو کی جئے ہو

ہندوستان کے خلائی تحقیقی ادارہ اسرو نے حال ہی میں ایک راکٹ کے ذریعہ بیک وقت104 سیٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کرتے ہوئے جہاں ملک کے عوام کی مبارکبادیاں قبول کیں وہیں ہمارا دیرینہ حریف پڑوسی ملک چین نے اسرو کی اس عظیم کامیابی کو چین کی اسپیس انڈسٹری کیلئے بیدار ہوجانے کی علامت سے تعبیر کیا ... Read More »

مہاراشٹرا کے بلدیاتی چناؤ میں بھگوا جھنڈا کیوں لہرایا… ؟

مہاراشٹرا کے10 بلدیاتی ادارو ں‘ پنچایت سمیتوں اور ضلع پریشدوں کے چناؤ کے نتائج سامنے آچکے ہیں جہاں ہر طرف شیوسینا اوربی جے پی کے نام کی دھوم ہے وہیں سیکولر ازم کا راگ الاپنے والی پارٹیاں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔’بھگوا لہر‘ جو انتخابات سے قبل نظر نہیں آرہی تھی‘ واضح ہوکر سامنے آگئی ہے۔ بی جے پی کو ... Read More »

کیا ہم نے مظفر نگر کو بھلادیا؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مظفر نگر 2013 ء کے فساد میں عصمت ریزی کا شکار خواتین کے خلاف زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ یہ وہ خواتین ہیں جن کو شرمناک حرکت کا نشانہ بنایا گیا اور انصاف کے حصول کیلئے ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ... Read More »

اترپردیش میں دو سیاسی خاندانوں کا ملن!

اُتر پردیش کو جہاں آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہی یہ ملک کی سب سے زیادہ لوک سبھا‘راجیہ سبھا اور اسمبلی کی نشستیں بھی رکھتی ہے اسلئے یہاں برسراقتدار پارٹی قومی سیاست میں بھی اہم رول ادا کرتی ہے۔403رکنی اسمبلی کیلئے نتائج کا اعلان11مارچ کو ہوگا۔ جس وقت یہ تحریر ... Read More »

آہ! جسٹس التمش کبیر

سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس التمش کبیر نے کولکتہ میں داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ۔ 68سالہ التمش کبیر نے جو گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے‘یہاں ایک ہاسپٹل میں آخری سانس لی ۔ جسٹس التمش کبیر کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے غمزدہ افراد ... Read More »

محمد شہاب الدین بہار کے باہو بلی بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا؟

ہندوستان میں جرائم کی دُنیا میں کئی بڑے نام ہوں گے جن میں پھولن دیوی‘چارلیس شو بھراج کا بھی شمار ہوتا ہے لیکن میڈیا میں سب سے زیادہ‘مسلمانوں کا ہی نام لیا جاتا ہے۔ حاجی مستان‘داؤد ابراہیم‘ پر فلمیں بن چکی ہیں۔اُتر پردیش اور بہار میں ایسے کئی لوگ ہوں گے جن کاسکہ جرائم کی دُنیا میں چلتا ہوگا لیکن ... Read More »

کینیڈا میں نئے ہندوستانی ہائی کمشنر

امور خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ کو جنہیں وزارت خارجہ کے سوشیل میڈیا کو وسعت دینے اور حساس نوعیت کے امور کو مہارت کے ساتھ حل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کینیڈا میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر بنایا گیا ہے۔1986 کے آئی ایف ایس بیاچ کے سروپ‘جن کی پہلی ناولQ&Aجس پر بنائی گئی مشہور زمانہ فلم’’ سلم ڈاگ ملئینر‘‘ ... Read More »

سارہ رضوی گجرات کی پہلی مسلم آئی پی ایس آفیسر

گجرات پولیس کی پہلی مسلم آئی پی ایس آفیسر کا اعزاز سارہ رضوی کو حاصل ہے۔ سارہ رضوی نے2008 میں یو پی ایس سی امتحان کامیاب کرنے کے بعد گجرات کی پہلی مسلم آئی پی ایس آفیسر کا اعزاز حاصل کیا اس سال یہ امتحان کامیاب کرنیوالی وہ واحد مسلم خاتون امیدوار تھیں۔سارہ‘ اُن لڑکیوں کیلئے رول ماڈل بن گئیں ... Read More »