Tuesday , 24 April 2018
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا (page 2)

انڈیا

پنجاب میں بادل چھٹ گئے! کانگریس کی نئی صبح نمودار !!

ملک کی سکھ اکثریت والی ریاست پنجاب میں مخالف حکومت لہر نے بی جے پی۔اکالی اتحادی حکومت کا بیڑہ غرق کردیا۔5ریاستوں کے ساتھ اس سرحدی ریاست کے اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ تا ہم یہاں نہ مودی میجک نے کام کیا اور نہ آر ایس ایس یا گاؤ رکھشکوں کا کوئی اثر ہوا۔ پنجاب کے حالات نے اگرچہ عام آدمی ... Read More »

پنجاب کی واحد مسلم وزیر رضیہ سلطانہ

سرحدی ریاست پنجاب کے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے واحد بااثر مسلم حلقہ مالیر کوٹلہ سے کانگریس امیدوار بیگم رضیہ سلطانہ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسمبلی میں واحد مسلم ایم ایل اے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔پنجاب پولیس کے ڈی جی پی محمد مصطفےٰ کی اہلیہ بیگم رضیہ سلطانہ نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس ... Read More »

شہاب الدین کا سانحہ ارتحال ایک عہد کا خاتمہ

بیورو کریٹ سے سیاست داں بننے والے ہمہ جہت شخصیت کے مالک سید شہاب الدین سابق ایم پی‘مارچ کے اوائل میں دارفانی سے کوچ کرتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملے۔ وہ82برس کے تھے ۔ وہ ممتاز اسکالر‘دانشور‘سیاسی رہنما اور اپنے اندر ملی تڑپ رکھنے والے عظیم قائد تھے۔4نومبر1935کو رانچی(جھارکھنڈ) میں پیدا ہونے والے سید شہاب الدین نے آئی ایف ... Read More »

سیاسی اُفق سے غائب ہوتے مسلمان!

یو پی اسمبلی ‘ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی از خود ایک بڑا المیہ ہے لیکن آدتیہ ناتھکا ملک کی سب سے بڑی ریاست کا (جہاں تقریباً 20 فیصد مسلمان رہتے ہیں) وزیر اعلیٰ بننا مسلمانوں کی نہیں ملک کی بد قسمتی ہے۔ یوپی کے انتخابات سے قبل یہ عام خیال تھا کہ یو پی میں اگر مسلم ... Read More »

’’اکثریت‘‘ جمہوریت پر بھاری! یوگی کو یو پی کا راج

ہندوستان کے سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔2014 کے عام انتخابات سے اب تک ملک میں سیکولرازم کی بنیادوں کو کمزور بناتے ہوئے اکثریتی رائے کو ترجیح اور اہمیت کے نام پر عوام پر فیصلے تھوپے جارہے ہیں اور عوام بھی اس کو قبول کررہے ہیں۔ حالیہ 5ریاستوں کے انتخابات کے بعد یہ صاف ہوچکا ہے کہ بی ... Read More »

قوم پرست پارٹی کے قوم دشمن عناصر!؟ ہندو انتہا پسندی کا ایک اور چہرہ بے نقاب!

ایسے وقت جبکہ سمجھوتہ ایکسپریس‘مالیگاؤں‘مکہ مسجد ‘ اجمیر دھماکوں کے ملزم ہندو انتہا پسندوں کو بچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ایسے میں مدھیہ پردیش میں11افراد کی گرفتاری کے بعد ہندو انتہا پسندی کا ایک اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ اپنی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو ہمیشہ قوم پرستی وہ دیش بھکتی کا لبادہ اُڑھنے والی زعفرانی تنظیموں نے ... Read More »

ایس ایم کرشنا کی سیاسی قلابازی

یہ سچ ہے کہ سیاسی قائدین اقتدار کا مزہ مرتے دم تک لوٹنا چاہتے ہیں مگر جب وہ اقتدار میں نہیں رہتے تو انہیں اقتدار کی بھوک تڑپاتی رہتی ہے اس بھوک کو برداشت کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام میں مصروف رہنے والا ہی حقیقی قائد اور پارٹی کا فعال و وفادار کارکن کہلانے کا مستحق رہتا ہے۔ملک کی یہ ... Read More »

تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کیلئے بجٹ زیادہ …. استعمال کم !!

ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کی آبادی12.68فیصد ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی وعدے اور تیقنات دیئے ہیں لیکن عمل آوری بہت سست ہے جب کبھی ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کیا جاتا ہے اقلیتوں کیلئے بجٹ کی رقم میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ تا ... Read More »

جب حیدرآبادی کرکٹر سراج کی قسمت بدل گئی !

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا بنیادی مقصد مقامی کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا اور اس کے نتائج بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ آئی پی ایل نے ایک نوجوان حیدرآباد ی کھلاڑی محمد سراج کی زندگی اس وقت بدل دی جب کھلاڑیوں کے ہراج کے دوران مقامی سن رائزرس کی ٹیم نے اس کو2.6کروڑ روپے میں خرید ... Read More »

اسرو کی جئے ہو

ہندوستان کے خلائی تحقیقی ادارہ اسرو نے حال ہی میں ایک راکٹ کے ذریعہ بیک وقت104 سیٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کرتے ہوئے جہاں ملک کے عوام کی مبارکبادیاں قبول کیں وہیں ہمارا دیرینہ حریف پڑوسی ملک چین نے اسرو کی اس عظیم کامیابی کو چین کی اسپیس انڈسٹری کیلئے بیدار ہوجانے کی علامت سے تعبیر کیا ... Read More »