Tuesday , 16 October 2018
بریکنگ نیوز
Home » سیاحت (page 2)

سیاحت

اکبر کے نو (9) رتن (قسط10 )

اکبر کے حالات زندگی میں اس کے9رتن کا تذکرہ خصوصیت سے ملتا ہے۔ انتظامی امور سے لے کر جنگی حکمت عملی تک اکبر ان کے مشوروں پر عمل کرتا تھا۔ تاریخ میں جن بادشاہوں کے پاس ایسے 9رتن یعنی 9وزراء کے ہونے کا ذکر ملتا ہے ان میں راجہ وکرما دتیہ اور راجہ کرشنا چندرا شامل ہیں۔ اکبر اگرچہ خود ... Read More »

تلنگانہ کے آبی تفریحی مقامات

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ مہینہ کی زبردست بارش سے ریاست کے تمام ذخائر آب لبریز ہوگئے ۔حکومت کی وارننگ کے باوجود سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو ان ڈیاموں پر دیکھا گیا جن کے دروازے کھولے گئے تھے۔ ذخائر آب کی سطح کئی برسوں بعدمکمل ہوئی ہے حکومت ریاست میں سیاحت کو ترقی دینے کیلئے تقریباً تمام بڑے ذخائر آب ... Read More »

ہندوستان اور مسلمان اکبر کی فتوحات قسط 9

اکبر کو شہنشاہ اعظم کا خطاب اس کی کئی ایک صلاحیتوں اور خصوصیات کی وجہ سے دیا گیا۔ مغلیہ سلطنت اگرچہ ظہیر الدین بابر نے قائم کی تھی لیکن حقیقت میں اسے توسیع جلال الدین محمد اکبر نے دی۔ اکبر نے سلطنت کو وسعت دینے کیلئے نہ صرف فوج کا استعمال کیا بلکہ ہندوستان کی زمینی حقائق کو پیش نظر ... Read More »

پیٹرا اردن کا قدیم ترین شہر

اردن کے جنوب میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا گیا ایک قدیم و تاریخی شہر کے باقیات پیٹراکے نام سے مشہور ہیں۔ یہ باقیات یا شہر پتھروں اور پہاڑوں میں تراشی گئی خوبصورت اور دلچسپ عمارتوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ سعودی عرب میں حضرت صالح علیہ السلام کی قوم کے مقام مدائن صالح کی طرح یہاں ... Read More »

اکبر اعظم ۔ مغلیہ سلطنت کا عظیم الشان شہنشاہ

ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد اگرچہ ظہیر الدین بابر نے ڈالی تھی لیکن حقیقت میں اس کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے میں ان کے پوترے جلال الدین محمد اکبر کا بہت بڑا رول رہا ہے۔ اکبر جس کو دنیا شہنشاہ اکبر یا اکبر اعظم کے نام سے بھی یاد کرتی ہے ایک ایسا مغل حکمراں تھا جس نے ... Read More »

طائف۔ سعودی عرب کا گرمائی دارالحکومت

سعودی عرب کے مکہ صوبہ میں کوہ السراوت پر جو سطح سمندر سے 6 ہزار 165 فیٹ کی بلندی پرہے‘ طائف شہر آباد ہے۔ 12 لاکھ کی آبادی والا یہ شہر سعودی عرب کا غیر معلنہ گرمائی دارالحکومت ہے۔ سعودی عرب کا نام سنتے ہی ہمارے تصور میں اونٹ آجاتے ہیں اور اونٹوں کا تعلق ریگستان سے ہے لیکن طائف ... Read More »

ہندوستان اور مسلمان(قسط ۔7 )

ہمایوں کی واپسی بابر نے بستر مرگ پر ہمایوں کو وصیت کی تھی کہ وہ اپنے بھائیوں سے بہتر سلوک کرے۔ اسی لئے تخت نشین ہوتے ہی اس نے سلطنت کے اہم علاقے اپنے بھائیوں کو جاگیر میں دے دےئے۔ کامران مرزا کو کابل اور قندھار، ہندل مرزا کو میوات، عسکری مرزا کو سنبل (یو پی )اورچیچازاد بھائی سلیمان مرزا ... Read More »

موسم برسات میں تفریح کا لطف

کیرالا کا’ویانند‘ عموماً برسات میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کوترجیح دیتے ہیں، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو برسات کے موسم میں تفریح کا لطف لینا چاہتے ہیں کچھ لوگوں کو اس موسم میں اپنے کام سے فرصت ملتی ہے ایسے لوگوں کیلئے بہترین تفریح گاہوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ موسم برسات میں تفریح کیلئے ... Read More »

ہندوستان اور مسلمان مغل بادشاہ ہمایوں (1530 تا 1556) (قسط 6)

ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد ڈالنے والے شہنشاہ ظہیر الدین بابر یہاں زیادہ دن حکومت نہیں کرسکے۔ پانی پت کی پہلی لڑائی کے پانچ سال بعد ہی اُن کی موت ہوگئی۔ بابر کی اولادوں میں ہمایوں، کامران مرزا، ہندل مرزا، عسکری مرزا، الطُن بشک،خردے مرزا فرزندوں کے علاوہ دختران میں گُلبدن،گل چہرہ بیگم، فخر النساء اور گلبرگ بیگم شامل ... Read More »

مدینۂ منورہ کی وادئ جِن اسرار۔۔۔ معمہ۔۔۔ یا حقیقت؟

سعودی عرب میں حج و عمرہ کیلئے جانے والے افراد اس مقدس سرزمین کے دیگر سیاحتی مراکز کی سیر اور مذہبی مقامات کی زیارت سے کرتے ہیں۔ حکومت سعودی عرب نے سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے حج و عمرہ کیلئے آنے والوں کو سیاحت کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کیلئے ویزا قواعد میں تبدیلی کی ہے۔ یوں تو ... Read More »