بین الاقوامیعرب دنیا

کینیا میں طیارہ حادثہ 11 سیاح ہلاک، مسائی مارا جاتے ہوئے طیارہ پہاڑی علاقے میں تباہ

کینیا کے ساحلی علاقے کوالے میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ مسائی مارا نیشنل ریزرو کی طرف جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق، یہ طیارہ مومباسا ایئر سفاری نامی نجی کمپنی کا تھا، جس میں آٹھ ہنگری، دو جرمن سیاح اور ایک کینیا کا پائلٹ سوار تھے۔ حادثہ ڈایانی ایئر اسٹرپ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔

طیارہ پرواز کے فوراً بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ کھو بیٹھا، اور تقریباً 30 منٹ بعد اس کا ملبہ دریافت ہوا۔ کوالے کاؤنٹی کمشنر اسٹیفن اورینڈے کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا، جبکہ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے وقت صبح 8:35 بجے بتایا۔ اس دوران علاقے میں تیز بارش بھی جاری تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق، انہوں نے ایک زور دار دھماکہ سنا، اور جب مقامِ حادثہ پر پہنچے تو طیارہ جل چکا تھا اور انسانی باقیات شناخت کے قابل نہ تھیں۔ کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، ابتدائی طور پر طیارے میں 12 افراد کے سوار ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

مسائی مارا نیشنل ریزرو کینیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں ہر سال وائلڈ بیسٹ ہجرت دیکھنے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ کینیا کی فضائی سلامتی پر بین الاقوامی اداروں نے پہلے بھی تشویش ظاہر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button