تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
بھدرادری کوتہ گوڑم میں خطرناک حادثہ سے بال بال بچا گیس سلنڈروں والی لاری اُلٹ گئی
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے منوگورو علاقہ میں آج صبح ایک خطرناک حادثہ ہونے سے بال بال بچا۔ اشوک نگر کے قریب گیس سلنڈروں سے بھری ایک لاری الٹ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ لاری وجئے واڑہ سے ملگ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک قابو کھو بیٹھی اور سڑک کنارے الٹ گئی۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک روک دی۔ پولیس نے بتایا کہ اگر گیس سلنڈر میں آگ لگ جاتی یا دھماکہ ہوتا تو ایک بڑا سانحہ پیش آ سکتا تھا۔



