ٹیکنالوجیعلاقائی خبریںقومی

پیوش گوئل: ہندوستان کا مستقبل مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ میں پوشیدہ ہے


مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت کو اگر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفیل بننا ہے تو غیر ملکی انحصار کم کرنا اور مقامی ٹیکنالوجی تیار کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ وہ دہلی میں منعقدہ "ٹائی اکن کانفرنس” سے خطاب کر رہے تھے، جس کا موضوع تھا: ڈیجیٹل قیادت سے ٹیکنالوجیکل خود مختاری تک بھارت کا نیا دور۔

گوئل نے کہا کہ سوادیشی جذبہ صرف پیداوار یا خدمات تک محدود نہیں بلکہ خود انحصاری اور قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کووِڈ-19 وبا نے ہمیں سکھایا کہ مضبوط سپلائی چین اور مقامی ایجاد کس قدر ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اب دنیا کے بیک آفس سے نکل کر انوویشن کی عالمی طاقت بن رہا ہے۔ حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا جیسے منصوبوں سے ایک ارب سے زیادہ عوام کو آن لائن جوڑا ہے، جس سے جن دھن یوجنا، آدھار اور دیگر اسکیمیں شفاف طریقے سے عوام تک پہنچ رہی ہیں۔

گوئل نے اعلان کیا کہ حکومت ایک لاکھ کروڑ روپے کا تحقیقاتی فنڈ قائم کرے گی، جو نئی مقامی ٹیکنالوجیوں اور ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس دنیا کے سب سے زیادہ انجینئرز اور سائنسی گریجویٹس ہیں، جو ملک کو جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بنا سکتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا: "میرا دروازہ ہمیشہ ان خیالات کے لیے کھلا ہے جو بھارت کی ٹیکنالوجی کو مضبوط بنائیں۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button