بین الاقوامیعرب دنیا

میکسیکو میں مسافر ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

میکسیکو میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ استھمس آف تہوانتیپیک کے انٹرااوشینک کوریڈور پر واقع سالینا کروز–کوآتزاکوالکوس ریلوے روٹ پر پیش آیا۔

میکسیکن بحریہ کے مطابق، حادثے کے وقت ٹرین میں تقریباً 250 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں میں سے 36 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حکام نے بتایا کہ 139 مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں 360 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ امدادی کارروائی کے لیے ایمبولینسز، فضائی مدد، گاڑیاں اور ڈرون استعمال کیے گئے۔ بحریہ نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے شفاف اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب صدر کلاڈیا شینبام نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سینئر حکام کو جائے حادثہ پر بھیجنے کی ہدایت دی۔ صدر نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو طبی امداد اور ریلیف کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔

حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور مکمل رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔ یہ حادثہ ملک میں ریلوے سفر کی حفاظت پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button