عرب دنیا
عرب دنیا کی تازہ ترین خبریں — سعودی عرب، امارات، قطر، کویت اور مشرق وسطیٰ کے سیاسی و معاشی حالات اور اہم اپ ڈیٹس۔
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جاری احتجاج اور بدامنی کو امیگریشن پالیسی سے جوڑتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فرانس نے ایسے لوگوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں جو اس ملک سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرانس میں پولیس کو اپنا کام کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور ملک بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ ٹرمپ نے ہفتہ کو امریکی ریاست جارجیا کے شہر پیری میں ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں موجودہ حالات اس بات کی مثال ہیں کہ ایسے افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے جو اس ملک اور اس کے عوام سے نفرت کرتے ہوں۔ انہوں نے امریکی سینیٹر جان اوسوف کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ایسے لاکھوں تارکین وطن کو امریکہ لانا چاہتے ہیں جو امریکی معاشرے کو نقصان پہنچانے کے لیے آتے…
مزید پڑھیں » -
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ہفتہ کو چین کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کو ملانے والے نئے سرحدی پل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ اس دورے کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جارہا ہے جب پیانگ یانگ، بیجنگ اور ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ اتحاد اور چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق، کم جونگ اُن نئے پل سے گزرنے کے بعد چین کے سرحدی شہر ڈانڈونگ پہنچے۔ یہ تقریباً ایک سال بعد ان کا چین کا دورہ ہے۔ چین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور کم جونگ اُن نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک کار ساز فیکٹری کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے…
مزید پڑھیں » -
فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تشدد، لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات کے بعد صدر ایمانوئل میکرون نے عوام سے امن اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر بدامنی کے دوران دو افراد کی موت ہوئی، جبکہ پولیس نے تقریباً 2,400 افراد کو گرفتار کیا۔ ایلیزی پیلس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ بے قابو تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جائز مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والوں اور توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے درمیان فرق کیا جانا چاہیے۔ میکرون نے کہا کہ جن لوگوں نے املاک تباہ کی ہیں، انہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی اور لوٹ مار کرنے والوں کو نقصانات کی تلافی کرنی پڑے گی۔ انہوں نے انتہا پسند بائیں بازو کے گروہوں اور جرائم…
مزید پڑھیں » -
پیرس فرانس کے شہر لیموژ میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران تاریخی ٹاؤن ہال میں زبردست آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اسے بڑی حد تک تباہ قرار دیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کو فرانس کے مختلف شہروں میں مظاہروں، پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپوں اور توڑ پھوڑ کے دوران پیش آیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فرانس میں ہونے والی بدامنی کا ذمہ دار مغربی ممالک کی امیگریشن پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے امریکی شہریوں کو اس صورت حال سے سبق لینے کا مشورہ دیا۔ لیموژ کا تاریخی ٹاؤن ہال 1873 میں تعمیر کیا گیا تھا اور 1883 میں اس کا افتتاح ہوا تھا۔ یہ عمارت دونوں عالمی جنگوں کے دوران محفوظ رہی، تاہم حالیہ احتجاج کے دوران لگنے والی آگ سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، علاقے کے اعلیٰ…
مزید پڑھیں » -
ایران کے ساحلی علاقے میں آبنائے ہرمز کے قریب مال بردار جہاز ڈوبنے کے بعد سیکڑوں ماہی گیر اپنی چھوٹی کشتیوں کے ساتھ سمندر میں پہنچ گئے، جہاں وہ پانی میں ڈوبے کنٹینروں سے آئی فون، فرانسیسی عطر اور دیگر قیمتی سامان نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ مال بردار جہاز جی ایف ایس پرائیڈ 14 اکتوبر کو ڈوب گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز میں ماہی گیروں کو سمندر میں جزوی طور پر ڈوبے کنٹینروں کے درمیان کشتیوں پر حرکت کرتے اور پانی سے سامان کے ڈبے نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک چھوٹی کشتی کو پورے مال بردار کنٹینر کو کھینچنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں موجود شخص نے بتایا کہ وہ آبنائے ہرمز کی جانب جا رہے ہیں، کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک کنٹینر بردار جہاز ڈوب گیا ہے اور اس میں آئی فون اور عطر موجود ہیں۔…
مزید پڑھیں » -
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خصوصی ایلچی کرل دمترییف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس پر بعض پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس کے تحت روس سے متعلق بعض امریکی پابندیوں اور محصولات کو نافذ ہونے سے پہلے عارضی چھوٹ دی گئی۔ دمترییف نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گراہم ایکٹ کے نفاذ کو معطل کرنا ایک اہم اور حقیقی معنوں میں تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور محاذ آرائی کے بجائے مکالمے، باہمی فائدے پر مبنی تعاون اور عالمی استحکام کے لیے مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لنڈسے گراہم ایکٹ کے تحت…
مزید پڑھیں » -
امریکہ میں الینوائے کے رکن کانگریس راجا کرشنامورتی نے اورورا کے ہندو مندر کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے پس منظر میں ہندوستانی نژاد امریکیوں اور جنوبی ایشیائی برادریوں کے خلاف بڑھتی نفرت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آن لائن انتہا پسندانہ بیانات نفرت کو ہوا دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تشدد کے واقعات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ڈیموکریٹ رکن کانگریس کے مطابق، نوراتری کے آغاز کے موقع پر ہزاروں افراد سری وینکٹیشور سوامی، المعروف بالاجی مندر، اورورا میں عبادت کے لیے جمع تھے۔ کرشنامورتی بھی اپنے خاندان کے ساتھ صبح کی عبادت کے لیے وہاں موجود تھے۔ ان کے مطابق، اسی دوران ایک 19 سالہ نوجوان پر مندر میں اجتماعی فائرنگ کی منصوبہ بندی کا شبہ تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم الیگزینڈروس پاپوراکس کو اس کے ایک ساتھی کی اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ…
مزید پڑھیں » -
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے اپنی نئی روڈسٹر الیکٹرک اسپورٹس کار کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا ہے، جس میں گاڑی کو ایک خصوصی خم دار ریمپ پر الٹا چلتے ہوئے، ہوا میں مختصر چھلانگ لگاتے ہوئے اور بحفاظت زمین پر اترتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ مظاہرہ 15 اکتوبر کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر میک گریگر میں اسپیس ایکس کی ایک تنصیب میں کیا گیا۔ ایلون مسک نے اس مظاہرے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بظاہر مستقبل میں واقعی اڑنے والی کاریں بھی ہوں گی۔ یہ مظاہرہ نئی نسل کی روڈسٹر کار کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے، جسے پہلی مرتبہ نومبر 2017 میں پیش کیا گیا تھا۔ تاہم، اس منصوبے میں بار بار تاخیر کے باعث صارفین کو طویل عرصے سے اس کی تیاری اور فروخت کا انتظار ہے۔ اسپیس ایکس کی ٹیکنالوجی کا استعمال مظاہرے میں…
مزید پڑھیں » -
امریکہ کی ریاست الینوائے میں ہندو عبادت گاہ کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے الزام میں 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم الیگزینڈروس پاپوراکس کے پاس سے ایک دستاویز برآمد ہوئی، جس میں سفید فام نسل پرستی کے نظریات اور ہندوستانی نژاد افراد کے خلاف تشدد کے حوالے موجود تھے۔ حکام کے مطابق، پالیٹائن کے رہنے والے ملزم پر دہشت گردی کی دھمکی دینے اور غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ وہ 11 اکتوبر کو شکاگو کے قریب ارورا علاقے میں کسی ہندو عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ تاہم، حملے کے لیے اس کے مبینہ طور پر منتخب کردہ مقام کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ گرفتاری ہندوؤں کے تہوار نوراتری کے آغاز کے موقع پر سامنے آئی ہے۔ اس سے تقریباً دو ہفتے…
مزید پڑھیں » -
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں اسرائیل کی شمولیت کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ سعودی قیادت کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی فوج کی شمولیت سے مملکت میں عوامی ردعمل پیدا ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب سے رابطہ کیا تھا اور حوثیوں کے خلاف جاری سعودی مہم میں اسرائیل کو شامل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران میں اسرائیلی بمباری کی سرگرمیوں میں کمی آنے کے بعد خطے میں کشیدگی کے ایک نئے محاذ کے امکانات پر بات کی جارہی ہے۔ اسرائیل کو امید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون سے علاقائی تعلقات مضبوط ہوں گے اور مستقبل میں سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے…
مزید پڑھیں »









