ہماچل پردیش: بلاسپور میں لینڈ سلائیڈنگ سے بس دب گئی، 18 افراد جاں بحق

ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں منگل کی شام لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک نجی بس ملبے تلے دب گئی، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ تین مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا۔
یہ بس ہریانہ کے روہتک سے گھومروین (بلاسپور کے قریب) جا رہی تھی، جس میں تقریباً 30 سے 35 مسافر سوار تھے۔ راستے میں شدید بارش کے باعث پہاڑی کا بڑا حصہ اچانک گر گیا اور بس ملبے میں دفن ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا:
"بلاسپور کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ میری دعائیں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے ہیں۔”
وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھھو نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ