بین الاقوامیعرب دنیا

ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارتوں میں آگ لگنے سے 44 افراد ہلاک، 3 گرفتار

ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فک کورٹ کی رہائشی عمارتوں میں لگی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی، جس میں ۴۴ افراد جاں بحق اور ۴۵ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس افسوسناک سانحے میں تین افراد کو قتلِ خطا کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔

یہ آگ بدھ کی دوپہر اچانک بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک عمارت سے سات دیگر عمارتوں تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر بڑی حد تک قابو پایا گیا، تاہم ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے گہری افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ۲۷۹ افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ۲۹ افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سات کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام وسائل متحرک کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کی جاسکے۔

فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ نے آگ کی شدت بڑھنے پر اسے نمبر ۵ الرٹ قرار دیا، جو ہانگ کانگ میں سب سے بلند درجے کا خطرہ ہے۔

اس دوران اسپتال اتھارٹی نے اپنا بڑا ہنگامی کنٹرول مرکز فعال کردیا ہے، جبکہ ایجوکیشن بیورو نے بھی اسکولوں میں کلاسیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور متاثرہ طلبہ کی مدد کے لیے ماہرینِ نفسیات کو تعینات کردیا ہے۔

عارضی شیلٹرز میں ہوم افیئرز ڈیپارٹمنٹ، پولیس، سیول ایڈ سروس اور کیئر ٹیمز مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متعدد رضاکار بھی متاثرین اور فائر فائٹرز کے لیے پانی اور ضروری سامان لے کر پہنچ رہے ہیں، جو بحران کے وقت یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button