تلنگانہعلاقائی خبریںقومی
عادل آباد مسافر بس پل سے گری، پانچ شدید زخمی
ضلع عادل آباد کے علاقے اُتنور منڈل کے گاؤں شیام پور میں پیر کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مسافر بس اچانک ایک تنگ پل سے نیچے جا گری۔ اس حادثے میں پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بس آصف آباد سے عادل آباد جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور گاڑی پل سے نیچے گر گئی۔
علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اس خطرناک اور تنگ پل پر آئے دن حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس سے مسافروں اور گاڑی سواروں کی جان کو مستقل خطرہ لاحق رہتا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کی فوری مرمت اور کشادگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
یہ حادثہ ایک بار پھر سڑکوں کی خستہ حالی اور حفاظتی انتظامات کی کمی کو بے نقاب کرتا ہے۔


