تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
تلنگانہ میں افسوسناک حادثہ! واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 60 سالہ اے ایس آئی جاں بحق
تلنگانہ کے وکاری آباد ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 60 سالہ اے ایس آئی دیوی سنگھ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
یہ حادثہ بشیرآباد پولیس اسٹیشن کے ماتحت علاقے پی ایس ای گارڈنز کے قریب پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اے ایس آئی دیوی سنگھ سڑک کے کنارے کھڑے تھے، اسی دوران ایک واٹر ٹینکر گزرتے ہوئے انہیں ٹکر مار گیا۔
ساتھی پولیس اہلکار فوراً مدد کے لیے دوڑے، لیکن اے ایس آئی دیوی سنگھ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
یہ واقعہ پولیس محکمے میں غم و افسوس کی لہر کا باعث بن گیا ہے۔



