علاقائی خبریںقومی

کناٹک میں خوفناک بس حادثہ، 9 افراد زندہ جل گئے

کناٹک کے ضلع چتردرگا میں جمعرات کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک نجی سلیپر بس اور کنٹینر لاری کے درمیان آمنے سامنے ٹکر کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں کم از کم ۹ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بس بنگلورو سے گوکرنا جا رہی تھی کہ اچانک ایک کنٹینر لاری ڈیوائیڈر عبور کرکے بس سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس فوراً شعلوں کی لپیٹ میں آگئی اور مکمل طور پر جل گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لاری ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ لاری ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

بس میں کل ۳۲ مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ۲۱ زخمیوں کو فوری طور پر ہری یور اور چتردرگا کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر افراد کی تلاش بھی کی گئی۔

حادثے میں بچ جانے والے ایک مسافر آدتیہ نے بتایا کہ بس رات ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہوئی تھی اور حادثہ صبح دو بجے کے قریب پیش آیا۔ ان کے مطابق ٹکر کے بعد شیشے ٹوٹ گئے، لوگ چیخ رہے تھے لیکن آگ تیزی سے پھیل چکی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ایک دن قبل بھی ریاست میں بس حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ۹ افراد ہلاک اور بچوں سمیت کئی افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات نے سڑک تحفظ پر ایک بار پھر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button