علاقائی خبریںقومی

آر ایس ایس کے 100 سال پر مودی نے ₹100 کا سکّہ اور ڈاک ٹکٹ پیش کیا

وزیرِاعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر ₹100 کا یادگاری سکّہ اور ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب آزاد بھارت کی کرنسی پر بھارت ماتا کی تصویر شائع کی گئی ہے، جس میں وہ شیر پر بیٹھی ہیں اور ورد مدرا میں دکھائی گئی ہیں جبکہ سنگھ کے رضاکار ان کے سامنے جھک کر سلام کر رہے ہیں۔

جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ میں 1963 کے یومِ جمہوریہ پریڈ میں شریک آر ایس ایس کے رضاکاروں کی تصویر ہے، جو تنظیم کی قومی خدمت کے سفر کی علامت ہے۔

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ بھارت کی اصل طاقت یکجہتی اور ہم آہنگی ہے، مگر یہ طاقت دراندازی اور آبادیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا: "اگر ہماری یکجہتی ٹوٹ گئی تو ملک کمزور ہو جائے گا۔ اسی لیے میں نے لال قلعہ سے ڈیموگرافک مشن کا اعلان کیا تھا۔ ہمیں اس خطرے کے خلاف ہوشیار رہنا ہوگا۔”

مودی نے کہا کہ آر ایس ایس کا قیام وجے دشمی کے دن ہوا جو برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے، اور یہ کوئی اتفاق نہیں تھا۔

وزیرِاعظم نے سنگھ کے بانی ڈاکٹر کیشور بلیرام ہیڈگوار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سنگھ کے صد سالہ جشن کے گواہ ہیں۔ انہوں نے لاکھوں رضاکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سنگھ نے گزشتہ سو برسوں میں خدمت، نظم و ضبط اور قومی شعور کو فروغ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button