علاقائی خبریںقومی
گاندھی جی کی 156ویں سالگرہ: صدر مرمو کا امن و سچائی کے پیغام پر زور

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 156ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
گاندھی جینتی سے ایک دن قبل اپنے پیغام میں صدر مرمو نے کہا کہ یہ دن گاندھی جی کے اصولوں اور اقدار کو یاد کرنے کا اہم موقع ہے۔
صدر مرمو نے مزید کہا کہ گاندھی جی نے چرخہ کے ذریعے خود انحصاری کا نظریہ پیش کیا تاکہ ایک تعلیم یافتہ، خود کفیل اور مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گاندھی جی کے راستے پر چلتے ہوئے سچائی اور عدم تشدد کو اپنی زندگی کا اصول بنائیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔
گاندھی جی کے خیالات آج بھی دنیا بھر میں اخوت، بھائی چارے اور امن کے فروغ میں زندہ ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ گاندھی جی کی تعلیمات کو اپنانا ہی حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا۔