تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
حیدرآباد گورنر و وزیراعلیٰ کا باپو گھاٹ پر گاندھی جینتی کو خراجِ عقیدت

گاندھی جینتی کے موقع پر گورنر تلنگانہ جشنودیو ورما، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور وزراء سمیت اہم شخصیات نے شہرحیدرآباد کے باپو گھاٹ پر حاضری دی اور مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے باپو گھاٹ پر پھول نچھاور کئے اور گاندھی جی کی قومی خدمات، امن، عدم تشدد اور سچائی کے پیغام کو یاد کیا۔ قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ گاندھی جی کی تعلیمات آج بھی ملک کی ترقی اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ نوجوان نسل کو گاندھی جی کی جدوجہد اور قربانیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی اور سماجی مساوات کے لیے گاندھی جی کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔
تقریب میں شریک شہریوں اور طلباء نے بھی اپنے انداز میں گاندھی جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کیا۔