تعلیمعلاقائی خبریںقومی

بچوں کے لیے بڑی خوشخبری: آدھار میں بایومیٹرک اپڈیٹ اب بالکل مفت


مرکزی حکومت نے آدھار کارڈ سے متعلق ایک اہم اعلان کیا ہے۔ اب پانچ سے سترہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے بایومیٹرک اپڈیٹ بالکل مفت کردیا گیا ہے۔ یہ سہولت یکم اکتوبر سے نافذ ہوچکی ہے اور ایک سال تک جاری رہے گی۔

یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق اس فیصلے سے ملک کے تقریباً چھ کروڑ بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پہلے جہاں ہر اپڈیٹ پر 125 روپے فیس دینی پڑتی تھی، اب پانچ سے سترہ سال کے تمام بچوں کے لیے یہ فیس مکمل طور پر معاف کر دی گئی ہے۔

پانچ سال سے کم عمر بچوں کا آدھار صرف نام، پتہ، تاریخِ پیدائش اور تصویر کی بنیاد پر بنتا ہے، کیونکہ اس عمر میں فنگر پرنٹس اور آئی رس اسکین ممکن نہیں ہوتا۔ پانچ سال کی عمر ہونے پر پہلا بایومیٹرک اپڈیٹ (MBU-1) اور پندرہ سال پر دوسرا اپڈیٹ (MBU-2) لازمی ہوتا ہے۔

حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے آدھار بایومیٹرک ڈیٹا کو ترجیحی بنیادوں پر اپڈیٹ کروائیں تاکہ اسکول داخلے، اسکالرشپ، امتحانی رجسٹریشن اور حکومتی اسکیموں میں آسانی حاصل ہو۔

یو آئی ڈی اے آئی کے چیئرمین نیل کنٹھ مشرا نے کہا کہ آدھار نہ صرف 12 عددی شناختی نظام ہے بلکہ یہ اعتماد، سہولت اور بااختیاری کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button