علاقائی خبریںقومی

بھٹی وکرم ارکا اور پونم پرکاش دہلی میں وکلا سے ملاقات


تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرم ارکا اور بی سی ویلفیئر وزیر پونم پربھاکر کی قیادت میں وزرا کی ایک ٹیم دہلی روانہ ہوئی، جہاں سپریم کورٹ میں آج مقامی اداروں کے انتخابات میں 42 فیصد بی سی ریزرویشن سے متعلق عرضی کی سماعت ہونے والی ہے۔

دہلی روانگی سے قبل بھٹی وکرم ارکا، پونم پربھاکر اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او (حکمنامہ) پر بات چیت کی، جس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

دہلی پہنچنے کے بعد دونوں وزرا نے نامور وکلا سے مشاورت کی اور عدالت میں درخواست گزار کے دلائل کا مؤثر جواب دینے کے لیے قانونی مدد حاصل کی۔ اس سے پہلے انہوں نے ریاستی کانگریس انچارج میناکشی نٹراجن سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہائی کورٹ میں زیر سماعت عرضیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ ہائی کورٹ میں بی سی کوٹہ سے متعلق سماعت 8 اکتوبر کو مقرر ہے، جب کہ مقامی انتخابات کا نوٹیفکیشن 9 اکتوبر کو جاری ہونے والا ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابات 23 اکتوبر سے 8 نومبر کے درمیان منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button