تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

امریکی فارما کمپنی ایلی للی کا بڑا اعلان، تلنگانہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

امریکی دوا ساز کمپنی ایلی للی نے تلنگانہ میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 8,000 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ریاست میں نئی دوا ساز فیکٹری اور کوالٹی سینٹر کے قیام کے لیے کی جائے گی، جس سے تلنگانہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

یہ اعلان کمپنی کے عالمی وفد کی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور آئی ٹی وزیر ڈی سرینواس بابو سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
سرکاری بیان کے مطابق، “امریکی کمپنی ایلی للی حیدرآباد میں اپنی دواسازی اور عالمی سپلائی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔”

کمپنی جلد ہی انجینئرز، کیمسٹس، سائنسدانوں، اور مینجمنٹ ماہرین کی بھرتی شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ اگست میں کمپنی نے گچی باؤلی، حیدرآباد میں اپنا گلوبل کیپیبلٹی سینٹر شروع کیا تھا، جو مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آٹومیشن، اور سافٹ ویئر انجینئرنگ پر کام کر رہا ہے۔
یہ سینٹر 2,20,000 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اگلے چند سالوں میں 1,500 ملازمین تک توسیع کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا، “تلنگانہ کاروبار کے لیے بہترین مقام ہے۔ حکومت ہر اس صنعت کا خیرمقدم کرے گی جو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button