تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب 11 نومبر کو، ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کا ضمنی انتخاب 11 نومبر کو ہوگا، جب کہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔ اعلان کے ساتھ ہی شہر میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔

نامزدگیوں کا عمل 13 اکتوبر سے شروع ہوگا اور آخری تاریخ 21 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار اپنی نامزدگی 24 اکتوبر تک واپس لے سکتے ہیں۔

یہ ضمنی انتخاب بھارت راشٹرا سمیتی کے رکن اسمبلی مگنتی گوپیناتھ کے انتقال کے بعد کرایا جا رہا ہے، جن کا 8 جون 2024 کو انتقال ہوا تھا۔

بی آر ایس نے مگنتی گوپیناتھ کی اہلیہ مگنتی سونیتا کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ کانگریس اور بی جے پی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات کے بعد یہ ریاست میں دوسرا ضمنی انتخاب ہے۔ اس سے قبل سکندرآباد کینٹونمنٹ حلقے میں بھی ضمنی الیکشن منعقد ہوا تھا، جو بی آر ایس کی ایم ایل اے لاسیا نندیتا کی وفات کے باعث کرایا گیا تھا۔

اس انتخاب میں کانگریس کے امیدوار سری گنیش نے 13,206 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button