علاقائی خبریںقومی

وزیرِ اعظم نریندر مودی کا چیف جسٹس پر حملے پر افسوس

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گووئی پر سپریم کورٹ میں پیش آئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ واقعہ ہر بھارتی کو غصہ دلانے والا ہے اور ایسے قابلِ مذمت واقعات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس سے فون پر بات کی اور ان کے حوصلے اور سکون کی تعریف کی۔ مودی نے کہا، “یہ واقعہ قابلِ افسوس ہے، مگر جس طرح جسٹس گووئی نے تحمل سے کام لیا، وہ عدلیہ کی وقار اور آئین کی روح کو مضبوط بناتا ہے۔”

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک وکیل راکیش کشور نے عدالت کی کارروائی کے دوران چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ جوتا بینچ تک نہیں پہنچا، اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً اسے قابو کر لیا۔ راکیش کشور نے کہا، “سناتن کا اپمان نہیں سہیں گے”۔

چیف جسٹس گووئی نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا، “ہم اس سے متاثر نہیں ہوں گے، کارروائی جاری رکھو۔” بعد میں پولیس نے وکیل سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور وارننگ دے کر رہا کر دیا۔

بعد ازاں، بار کونسل آف انڈیا نے راکیش کشور کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ عمل عدالت کی شان کے منافی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button