تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں دن کے وقت اچانک موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

کل دن کے وقت اچانک موسلادھار بارش نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ دوپہر تک شہر شدید گرمی اور دھوپ کی تپش میں جھلس رہا تھا، مگر اچانک بادل چھا گئے اور زور دار بارش نے ٹھنڈک اور راحت کا احساس دلا دیا۔

شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھر گئیں، جس کے باعث ٹریفک جام اور گاڑی چلانے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔
کوٹھی، سلطان بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کا پل، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گوڑہ، نیکلس روڈ، ٹینک بند، خیریت آباد، راجندر نگر، قسمت پور، عطا پور، شیو رام پلی، گنڈی پیٹ جیسے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ رائے درگم، گچی باؤلی، پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، چارمینار، بہادر پورہ، یاقوت پورہ، چندرائن گٹہ، بارکس اور فلک نما میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ پرانے شہر کے بعض حصوں میں دوپہر کے وقت ہی بارش شروع ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button