تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں 110 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار ہائڈرا کی بڑی کارروائی

حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (ہائڈرا) نے 17 اکتوبر کو پرانے شہر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1.30 ایکڑ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واپس لے لیا، جس کی مالیت تقریباً 110 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

یہ کارروائی کلثوم پورہ اور گوشا محل علاقوں میں کی گئی، جہاں اشوک سنگھ نامی شخص نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے وہاں شیڈز تعمیر کیے تھے اور انہیں مورتی سازوں کو کرایہ پر دے رکھا تھا۔

ہائڈرا کے مطابق، کلکٹر حیدرآباد ہری چندنا کی ہدایت پر یہ زمین عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے محفوظ کی جا رہی ہے۔ حکومت اس مقام پر غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات بنانے پر غور کر رہی ہے۔

مقامی افراد کی شکایت پر کارروائی عمل میں آئی۔ اشوک سنگھ نے زمین بچانے کے لیے سٹی سول کورٹ سے رجوع کیا، مگر عدالت نے تلنگانہ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس کے باوجود وہ زمین خالی نہیں کر رہا تھا، جس پر انسداد قبضہ مہم چلائی گئی۔

کارروائی کے دوران اس نے حکام پر حملہ بھی کیا۔ پولیس کے مطابق اشوک سنگھ کے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں، جن میں لانگڑ ہاؤز، منگل ہاٹ اور شاہ عنایت گنج تھانوں کے کیسز شامل ہیں۔



متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button